سیاسی کرگس پاکستان و عوام‘ دونوں کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔ جی کیو ایم

Pakista

Pakista

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر مرحوم نے قائد اعظم محمد علی جناح و علامہ محمد اقبال کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی پوری زندگی پاکستان و عوام کے نام وقف کرکے حقیقی معنوں میں جمہوری و محبانہ کردار ادا کرتے ہوئے عبادت کی طرح ملک و قوم کی خدمت کی۔

انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات پرقومی‘ عوامی اور اجتماعی مفادات کو فوقیت دینے کا درس دیتے ہوئے امن ‘ اخوت ‘ محبت ‘ یکجہتی اور اتحاد کا پیغام دیا مگر کرپشن ‘ لوٹمار ‘ منافقت اور مفادات کی سیاست کرنے والے سیاسی کے بوڑھے کرگسوں نے ان کی آواز پر کان دھرا نہ ان کے پیغام پر لبیک کہا نتیجتاً پاکستان آج بد ترین آئینی وسیاسی بحران سے دوچار ہونے کیساتھ اخلاقی ‘ تہذیبی ‘ معاشی اور معاشرتی طور پر بھی دیوالیہ ہونے جارہا ہے کیونکہ سیاسی کرگس اپنی اجارہ داری کے تحفظ کیلئے پاکستان کو اسلام کے اصول مساوات و انصاف سے محروم کرنے کیلئے آئین میں تبدیلی کے ذریعے پاکستان کے اسلامی تشخص کو مجروح کرنے جارہے ہیں۔

گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر مرحوم کے بڑے صاحبزادے عرفان سولنگی پٹی والا نے یوم آزادی کے موقع پر جی کیو ایم کی مرکزی کابینہ کے عہدیداران کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری وفاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کی وساطت سے قوم کو 70ویں جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اسلام تشخص ‘ آئین اور اپنے بچوں کے مستقبل کے تحفظ کیلئے عوام کو علامہ اقبال و قائد اعظم کے پاکستان کو سیاسی کرگسوں سے محفوظ بنانے کیلئے امیر پٹی کی تعلیمات کے مطابق متحد و یکجا ہوکر پر امن ‘ محبانہ ‘ مخلصانہ اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا وگرنہ مفاداتی سیاست کے گدھ ہماری اور ہماری نسلوں کی نعشوں تک کو بھنبھوڑ ڈالیں گے۔