کراچی (جیوڈیسک) ملک میں جاری سیاسی ہلچل اورایف بی آر کی جانب سے سٹاک بروکرز کے کلائنٹس اکاونٹس بغیر کسی نوٹس کے منجمد کیے جانے اور کئی اکاونٹس سے رقوم نکلالنے پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج 925 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
آج کے دن ہونے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے تقریباً 165 ارب روپے ڈوب گئے، سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایک طرف تو پہلے ہی مارکیٹ میں سرمایہ کار سیاسی حالات اور اس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے پریشان تھے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے کی جانے والی کارروائی سے انویسٹرز کا سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان مزید کم ہو گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس گراوٹ کا شکار رہا۔