اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی پی پی کے سینئر رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے اندرونی معاملات سدھارنے چاہیں، دیکھتے ہیں نئے وزیر خارجہ کیا حکمت عملی اپناتے ہیں۔
پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خارجہ محاذ پر جارحانہ مؤقف اپنانا ہو گا، امریکی تحفظات دور کرنے کیلئے پاکستان کو بلاتفریق کارروائی کرنا ہو گی۔