سی پیک تعمیر و ترقی کا ضامن منصوبہ

C-Pack Project

C-Pack Project

تحریر : عتیق الرحمن
پاکستان موجودہ عالمی پس منظر میں نشانہ پر ہے کہ اس کی سیاسی و اقتصادی پالیسیوں کا عالمی دنیا باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔

وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر پاکستان میں جمہوری قیادتیں سیاسی اختلافات کے باوجود مستحکم و متحد ہوکر ملک پاکستان کی ترقی کیلئے جامع اقتصادی پالیسی تیار کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جس کی ایک بڑی کوشش پاک چین دوستی کے تعوان و اشتراک سے سی پیک منصوبہ پر تیزی سے عملداری شروع ہو چکی ہے کی وجہ سے عالمی دنیا متذبذب اور ہیجانی کیفیت سے دوچار ہوکر منصوبہ بندی کررہی ہے کہ ملک پاکستان کو اندرونی و بیرونی سازشوں اور مسائل میں اس قدر جکڑ دیا جائے کہ وہ اس منصوبہ کی تکمیل سے جہاں خود عدم توجہی کے موجب ہوں اور اس کے ساتھ اضطراری صورتحال کی وجہ سے چین دستبرداری کر جائیں۔

یہی وجہ ہے کہ ملک و قوم کے ساتھ ہمدردی کرنے والے محبان وطن سیاسی و سماجی اور مذہبی قیادت اس بات پر متفق ہے کہ سی پیک ایک قومی منصوبہ ہے ،یہ علاقائی تجارت و تعلقات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا ،نئے کارخانے لگیں گے جس سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ چیمبرز اور تاجر برادری خاص طور پر نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا اور سی پیک کی تکمیل میں اپنا مرکزی کردار ادا کرنا ہو گا۔

سی پیک کے صنعتی زونز میں چینی کمپنیوں کے ساتھ ملکر منصوبے اور کارخانے لگانے پڑیں گے تاکہ مقامی صنعت کو تحفط مل سکے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کا میڈیا بھی ملک و قوم کی بہتری و فلاح کیلئے سی پیک منصوبہ کی تکمیل کیلئے راہ ہموار کریںاور اس کے ساتھ تاجر برادری بھی اپنی ذاتی منافع خوری کو مدنظر رکھنے کی بجائے عالمی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اس عظیم منصوبہ کی تکمیل کریں۔

Atiq ur Rehman

Atiq ur Rehman

تحریر : عتیق الرحمن
atiqurrehman001@gmail.com
03135265617