مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نواز شریف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں، مسلم لیگ ن حکومت کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں میں کی گئی اربوں روپے بچت کی مثالی ملکی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی، پاکستان کے ترقیاتی منصوبے برق رفتاری کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہو چکے ہیں، ترقی و خوشحالی مخالف پارٹیوں کے محب اطن کارکنان بھی جان چکے ہیں جو جلد ہی پارٹیاں چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو کر ترقی اور خوشحالی کا ساتھ دیں گے، قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کو ملکی مکمل کرنے کی بجائے اپنے اقتدار کی فکر میں انتشار اور کرپشن کا واویلا کرکے ملک کے آمیج کو خراب کرنے کی کوششیں شروع کرنے والوں کو قوم پہنچا چکی ہے، ان خیالات کا اظہار امیدار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175حاجی محمد افضل خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ملک سے سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، ہم سب اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں،ان کی پالیسیوں نے پاکستان کو اقتصادیو معاشی تباہی، بد ترین لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے دھانے سے نکال کر ترقی و خوشحالی اور امن و استحکام کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے، ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے سی پیک کے ذریعے پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت فراہم کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کلو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی پالیسیوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے پاکستانی عوام این اے 120کے ضمنی الیکشن اور 2018کے جزل الیکشن میں مسلم لیگ کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) زہریلہ چوس پلا کر دوسری بیوی کے نوزائیدہ بچہ کو قتل کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج، پکی حویلی کی رہائشی ماریہ صادق کی شادی 18جون 2016کو مصطفی آباد کے رہائشی نوجوان چاند سے شادی کر لی تھی،تفصیلات کے مطابق پکی حویلی کے رہائشی ماریہ صادق نے تھانہ مصطفی آباد میں درج مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ میری شادی 18جون 2016کو مصطفی آباد کے رہائشی نوجوان چاند سے ہوئی تھی،جس نے بتایا تھا کہ میں نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے رکھی ہے، جب میں حاملہ ہوئی تو نے کہا کہ میں نے اپنی پہلی بیوی سے صلح اس شرط پر کی ہے کہ وہ دوسری بیوی سے کوئی وارث پیدا نہیں کرے گا چاند نے میرا حمل ضائع کروا دیا، جب میں دوبارہ حاملہ ہوئی تو حمل ضائع کروانے کے خدشہ کی وجہ سے اپنے خاوند کو نہ بتایا، جب پانچ ماہ بعد بتایا تو میرا خاوند سیخ پا ہو گیا اور گالی گلوچ کرتا ہواپنی پہلی بیوی کے پاس چلا گیا، چند روز بعد واپس آیا اور پیار محبت کی باتیں کرنے لگا اور حاملہ ہونے کے متعلق معلومات لی اور مجھے جوس پلا کر چلا گیا،جس سے میری طبعیت خراب ہو گئی، خاوند کو اطلاع کرنے پر وہ دو تین گولیاں دیکر چلا گیا، طبعیت نہ سنبھل سکی تو میرا خاوند مجھے جزل ہسپتال داخل کروا کر غائب ہو گیا، ہسپتال عملہ نے ابتدائی چیک اپ کے بعد مزید علاج خاوند کے اجازت کے بغیر کرنے سے انکار کر دیا، بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہو سکا،جس پر ہسپتال انتظامیہ نے علاج کرنے سے انکار کر دیا، جس پر ہم واپس آ گئے قصور میں میرے خاوند چاند کے بھائی اور بھابی نے پرائیوٹ کلینک سے علاج کے نام پر حمل ضائع کروا دیا،اور کہا کہ نوزائیدہ بچہ مار پیٹ اور زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے سائلہ کے پیٹ میں ہی وفات پا چکا ہے، اگر بچہ فوری حمل ضائع نہ کیا گیا تو سائلہ کی جان بھی جا سکتی ہے، میرے خاوند چاند نے مجھے مار پیٹ کر کے اوتر زہریلہ جوس پلا کر میرے ہونے والے نوزائیدہ بچے کو قتل کیا ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ماریہ صادق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126