لاہور : مسلم لیگ ن کاہنہ کے سینئر رہنماء چودھری طارق نے کہا کہ چار سالہ ترقی کاسفر قوم کبھی نہیں بھولے گی، اس عرصہ میں پنجاب کے ہرشعبہ میں ریکارڈ ترقی ہوئی، 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا ایک مثالی کارنامہ ہے اور پنجاب کے وزیراعلی نے ایک ناممکن کام کو ممکن کر دکھایاہے1320 میگا واٹ کی پیداواری گنجائش کے توانائی کے منصوبے کی 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل سے نہ صرف چین بلکہ دنیا کا نیاریکارڈ قائم ہواہے اور پوری دنیا کے پاور سیکٹر کی تاریخ میں یہ منصوبہ ایک ٹرینڈ سیٹر بن کر سامنے آیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار چودھری طارق نے گزشتہ روز عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ) کے صدرسیدصدا حسین کاظمی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی بھرپور حمایت کے بغیر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل کا خواب پورا نہیں ہوسکتا تھا اور بلاشبہ ان کی مدبرانہ قیادت میں انتہائی شفافیت،انتہائی جذبے اورانتہائی محنت کے ساتھ ساہیوال کول پاور کا منصوبہ مکمل کیا گیا ہے اورشفافیت ،محنت اور عزم کی نئی داستان رقم ہوئی ہے،جس کا کریڈٹ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان او رچین کے درمیان تعاون کی مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے اورمیری زندگی میں کوئی منصوبہ ایسی بے مثال شفافیت ،اعلی معیار اور برق رفتاری سے مکمل نہیں ہوا۔ وزیراعلی شہبازشریف نے اس منصوبے کو مکمل کرانے کیلئے جس ولولہ انگیز کمٹمنٹ کا مظاہرہ کیاہے،میں اسے زندگی بھر نہیں بھلا سکتا ،شہبازشریف کے شاندار جذبے، انتھک محنت اور کام کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے اور شہبازشریف نے اس پورے منصوبے میں مثالی لیڈر کا کردار ادا کیا ہے۔