تلہ گنگ (ایم اے کو ٹگلہ سے) تلہ گنگ و گردونواح علاقوں میں نوسر بازوں کی انت نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ،قانون نافذ کر نے والے ادارے بے بس ،سادہ لوح عوام لٹنے لگی،نوٹس کو ن لے گا۔تفصیلا ت کے مطابق تلہ گنگ وگردونواح علاقوں میں سادہ لوح عوام کا نوسر بازوں نے جینا محال کر دیا ہے اور آ ئے روز مختلف طریقے اپنا کر لوٹ رہے ہیں ۔اپنی جمع پو نجی گنوانے والے متاثرین پولیس حکام کے آ گے رونا روتے آ رہے ہیںلیکن کچھ حاصل ہوتا نظر نہیں آ رہا ، آ خر کار انکو خاموشی کے دروازے پرپہنچا دیا گیا اور پولیس بھی نوسر بازوں کی پشت پنائی کر نے میں مصروف ہیں ۔متاثرین کے مطابق نوسر بازی کاکا روبار عروج پر پہنچ گیا ہے اور کئی بار ہم نے انصاف کیلئے پولیس کا دروازہ بھی کھٹکھٹا یالیکن ہمیں انصاف ملنے کی بجائے رسوائی کا سامنا کر نا پڑا ، متا ثرین نے کہا کہ ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ ن پہنچی ہے ۔متاثرین نے ڈی پی او چکوال ہارون جو ئیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری لوٹی ہو ئی رقم واپس دلوائی جا ئے تا کہ ہمارے گھروں کے چولہے جل سکیں ۔
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) چکوال اور تلہ گنگ میں گوشت کی قیمتوں میں زمین آ سمان کا فرق ،خریدار پھٹ پڑے ،اسسٹنٹ کمشنر نوٹس لیں ۔تفصیلا ت کے مطابق چکوال اور تلہ گنگ میں مرغی کا گوشت الگ الگ رٹیس پر فروخت ہو نے لگا ۔خریداروں نے بتایا ہے کہ چکوال میں مرغی کا گوشت 150سے 170 تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ تلہ گنگ میں یہی گوشت 200یا اس سے زائد قیمتوں پر بک رہا ہے ۔خریداروں نے احتجاج کرتے ہو ئے کہا کہ چکوال تلہ گنگ میں گوشت کے ریٹس میں زیادہ فرق ہے اور قانون الگ الگ نہیں ایک ہونا چاہیے اور انتظامیہ افسران رٹیس کو کنٹرول کرنے میں اپنا رول ادا کریں ۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سے اپیل کی ہے کہ گوشت کی قیمتوں کا نو ٹس لے کر ریلیف فراہم کیا جا ئے ۔
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ملک سلیم اقبال گروپ کا میلہ غوث پاک زور وشور سے جاری ،تین درجن سے زائد بیلوں کی جوڑیوں نے شر کت کی ،سلیم اقبال گروپ کے میلہ انچارج حاجی صا بر اور افضل چند رال کے شاندار انتظاما ت ،میلہ کے چیف گیسٹ مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال تھے انکے ہمراہ رکن صو با ئی اسمبلی ملک شہریار اعوان ،ملک فلک شیر اعوان ، سا بق ضلع ممبر کو نسل ملک فیروز دودیال ،کونسلر ساجد زوار اقبال ،سابق امیدوار برائے کو نسلر ملک عاطف سلیمان ،چیئر مین رانا عظمت حیات ،چیئر مین زمرد جبی ،چیئر مین راجہ دلبر پھل ،سابق ناظم ملک نواب خان ٹمن ،ملک عرفان ایڈووکیٹ،وائس چیئر مین ملک ایوب ادلکہ سمیت دیگر نمایاں شخصیات موجود تھیں۔پنڈال میں سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔بیلوں کی جوڑیوں کی شاندار کارکر دگی سے شائقین خوب لطف انداز ہو تے رہے اور نمایاں کارکردگی دیکھانے والے بیلوں کے نام پر شا ئقین نے دل کھول کر انعامات بھی دئیے ،سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمرفاروق احرارنے کہا ہے کہ چنیوٹ میں تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی شہادت معمولی واقعہ نہیں کہ جسے آسانی سے نظرانداز کر دیا جائے ۔حکومتی اداروں کی مسلسل مجرمانہ خاموشی سے اشتعال انگیزی کی لہر ملک بھر کو متاثر کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعتکے تحمل و برداشت کی داد دینا چاہیے کہ انہوں نے شرپسندوں کے اکسانے کے باوجود ابھی تک امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھا ہے ، لیکن حالات پر قابو رکھنے میں وہ اگرمزید کامیاب نہیں رہتے تو صورت حال کے بگڑنے میں دیر نہیں لگے گی۔ڈاکٹر عمرفاروق نے کہا کہ یہ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حالات کو کنٹرول کریں اور شرپسندوں کی سرکوبی کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ سے اہل وطن کے سینے زخمی ہیں۔حکومت مزید کسی نقصان کے انتظار میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے رکھنے کی بجائے فتنہ پروروں کا سراغ لگائے اور اس دلخراش سانحہ کے موقع پرسوشل میڈیاپرخوشی کے اظہار کی پوسٹیں لگانے والے مفسدوں کو بھی سائبر کرائم ایکٹ کے دھارے میں لائے ۔انہو ں نے کہا کہ یہ المناک واقعہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے ۔ہم پھر بھی متاثرین سے عرض کریں گے کہ وہ صبرو استقامت کے ساتھ اپنے محبت کے پیغام کو پھیلانے کے مشن پر کاربند رہیں اورعدالت کے انصاف اور قانون کی کارروائی کی امید کے ساتھ ظالموں اور سفاک وحشیوں کے انجام تک پہنچنے کا انتظار کریں۔اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ۔ان شاء اللہ انصاف ضرور ہوگا۔یہاں نہیں تو اگلے جہان میں تو بالیقیں ہر ایک اپنے کیے کا بدلہ پا کر رہے گا۔