ڈی پی او اسماعیل کھاڑک و ایم پی اے ندیم سیٹھی کا پولیس چوکی بیدیاں کا افتتاح

MUSTAFA ABAD

MUSTAFA ABAD

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈی پی او اسماعیل کھاڑک و ایم پی اے ندیم سیٹھی کاپولیس چوکی بیدیاں کا افتتاح، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفی آباد کی چوکی بیدیاں کا افتتاح ڈی پی او قصور اسماعیل کھاڑک، ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، رہنما مسلم لیگ ن طلحہ برکی نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ کیا، اس موقع پر ڈی پی او قصور اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ علاقہ سے جرائم کے خاتمہ میں کردار ادا کریں، میرے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، مظلوم کی آہ عرش تک پہنچنے سے پہلے اسی انصاف مہیا کریں گے، عوام سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم میں پولیس کا ساتھ دیں،ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے کہا کہ ہماری صفوں کے اندر موجود دشمن ملک دشمن عناصر سے زیادہ خطر ناک ہوتا ہے، ان کے خاتمہ تک جہدوجہد جاری رکھیں گے، ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی قسم کھائی ہے، ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے کہا کہ چوکی کا افتتاح کرنے پر ڈی پی او قصور ودیگر حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارے علاقہ سے 90فیصد جرائم کا خاتمہ ہو چکا ہے، ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے، ہمارے ریاستی ادارے ملک دشمن عناصر کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں، تقریب میں صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کی طرف سے پولیس چوکی بیدیاں کومکمل کرنے کے مطالبہ پر ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چوکی بیدیاں کے بعد ٹول پلازہ مصطفی آباد کے تقریب چوکی بنائی جائے گی جس کے بعد پولیس چوکی دفتوہ کو بھی پایا تکمیل تک پہنچایاجائے گا، تقریب میں چیئرمینوں، وائس چیئرمین،کونسلرز، انجمن تاجران، کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورپولیس چوکی بیدیاں کا افتتاح کرنے پر مبارکباد پیش کی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126