ذوالحجہ کے دس دنوں میں دس قسم کے نیک اعمال کو غنیمت جانیں

Zulhijjah

Zulhijjah

تحریر : شاہ بانو میر
ذوالحجہ کے دس دنوں میں دس قسم کے نیک اعمال کو غنیمت جانیں
1۔ *الله کی بارگاہ میں سچی توبہ کرنا*

?حقوق الله سے متعلق نافرمانیوں اور گناہوں سے توبہ کرنا اور لوگوں پر کئے ہوئے مظالم پر توبہ کرنا اور ان پر معافی مانگنا۔

2۔ *مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنا*
? نمازوں کے وقت سے پہلے ہی وضو کرکے نماز کی تیاری کرنا اور اس بات کی شدید خواہش کرنا کہ نماز کی اذان اس حال میں ہو کہ آپ مسجد میں(پہلےسے) موجود ہوں

– اسی طرح عورت بھی اپنی جائے نماز پر(بیٹھی ہو) ۔
?مسجد کی طرف پیدل چل کر جانا اوراس راستے میں الله کے ذکر اور اس سے دعا مانگنے کو غنیمت جاننا۔

? اور اسی طرح اعتکاف کرنا خواہ عصر اور مغرب کے درمیان یا مغرب اور عشاء کے درمیان کی ایک گھڑی ہی ہو ۔

3۔ *ذوالحجہ کے پہلے نو دنوں میں روزہ رکھنا*
?جیسا کہ نبیﷺ ان ایام میں روزے رکھتے تھے اور اس میں عرفہ کا روزہ بھی ہے جو کہ دوسال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔

?اور یہ بھی یاد رکھیں کہ جو شخص الله کے راستے میں ایک دن کا روزہ رکھتا ہے الله اسے جہنم سے سو سال کی مسافت سے دور کردیتا ہے تو تب کیا حال ہوگا جب آپ ذوالحجہ کےان دس دنوں میں روزہ رکھیں گےجو تمام دنیا کے دنوں سے افضل ہیں کہ ان میں نیک عمل کرنا الله کو سب سے زیادہ محبوب ہے۔

4۔ *ان دس دنوں میں قرآن مکمل کرنا اور دعائیں مانگنا*
?قرآن کی تلاوت کرنا اور اس کو مکمل کرنا بہترین اعمال میں سے ہے اور اجر کے لحاظ سے سب سے بڑا ہےاور اس بات کی حرص ہونی چاہئے کہ ان دس دنوں کے پورے ہونے سے پہلے ہی قرآن کی تلاوت کر کے اسے مکمل کر لیا جائے چاہے ایک ہی بار ہو۔

?ان دنوں میں دعا مانگنا عظیم عبادات میں سے ہے اسی میں سے نویں ذوالحجہ کے پچھلے پہر دعا مانگنا ہے کیونکہ وہ وقت سب سے زیادہ دعا کی قبولیت کے اوقات میں سے ہے۔

?اسی طرح جو ان دنوں کے روزے رکھتا ہےاس کی دعا بھی قبولیت کے لائق ہے۔ کیونکہ روزہ دار کی دعا رد نہیں کی جاتی۔
5۔ *صدقہ کرنا اور وقف کی ہوئی جگہوں میں صدقہ دینا اور حصہ ڈالنا*
?آپ ان تمام دنوں میں صدقہ کرنے کی حرص کریں، دن میں بھی اور رات میں بھی اور یہ نیت کریں کہ یہ صدقہ آپ کی طرف سے، آپ کے والدین اور آپ کے گھر والوں کی طرف سے ہے۔

?اور وقف کی جگہوں میں حصہ ڈالنا جیسے بور کروا کر(موٹر وغیرہ لگا کر) لوگوں کو پانی مہیا کرنا۔
6۔ *سنت مؤکدہ اور نوافل کی حفاظت کرنا*
?نوافل میں سے سنت مؤکدہ ہیں اوریہ بارہ رکعات ہیں۔
?اسی طرح چاشت کی نماز اور تہجد میں بھی آپ کا حصہ ہونا چاہئے۔ عشاء کی نماز کے بعد آپ تیرہ رکعات ادا کریں،اس میں سے وتر کی نماز بھی ہے یا آپ چار رکعات ہی پڑھیں یا کم از کم آپ تین رکعات پڑھیں یا تین وتر ہی پڑھیں لیکن یہ عشاء کے فورا بعد ہوں جیسا کہ نماز تراویح ہوتی ہے۔

7۔ *فجر سے پہلے تہجد پڑھنا اور استغفار کرنا*
?آپ اس بات کی رغبت رکھیں کہ فجر سے پہلے ایک گھڑی مقرر کرلیں جس میں آپ تہجد پڑھیں اگرچہ آپ چار رکعات ہی پڑھیں
ان میں لمبا قیام کریں
سجدوں میں دعائیں مانگنے کو غنیمت جانیں
رات کا آخری تہائی حصہ دعا کا وقت ہےاس میں دعا قبول کی جاتی ہے،
اپنے والدین ،اولاد اور تمام کمزور مسلمانوں کے لئے دعا کرنا نہ بھولیں اور فجر سے پندرہ منٹ پہلے( کا وقت) استغفار کا وقت مقرر کرلیں۔

8۔ *الله کا ذکر کرنا اور تکبیرات پڑھنا*
?ان مبارک دس دنوں میں ہر لمحے کو الله کے ذکر سے پر کریں جس میں صبح و شام کے اذکار اور
تکبیرات پڑھنا شامل ہے۔
?اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ واللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ.
?أسْتَغْفِرُ اللهَ العَظِيمَ الَّذِي لاَ إلَهَ إلاَّ هُوَ، الحَيُّ القَيُّومُ، وَأتُوبُ إلَيهِ
?سُبْحَانَ الْلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا الْلَّهُ، وَالْلَّهُ أَكْبَرُ
?سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّه الْعَظِيم۔
?لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا باللَّهِ
یہ سب بکثرت پڑھیں۔
10۔ *قربانی کرنا*
یہ ان تمام اعمال سے بڑا عمل ہے جس کے ذریعہ سے الله کا قرب حاصل کیاجاسکتا ہےوہ ہے الله کی رضا کے لئے قربانی کرنا۔ الله کا نام لے کر نحر کرنا۔ اسی وجہ سے حدیث میں صحیح ثابت ہے کہ قربانی کا دن مطلق طور پر دنیا کے تمام دنوں سے زیادہ افضل ہے اور وہ ذوالحجہ کے دس دنوں میں سے بھی مطلق طور پر سب سے افضل ہے اور ان کا سردار ہے

اہل علم کی ایک جماعت سے یہ فتوی نقل ہوا ہے کہ جس کو قربانی کرنےکی استطاعت ہے اس پر قربانی کرنا واجب ہےاور جو شخص قربانی کرنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ اپنی طرف سے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے نیت کرے خواہ وہ زندہ ہوں یا فوت ہوچکے ہوں۔

10۔ *لوگوں اور گھر والوں کے ساتھ جھگڑے اور قطع رحمی کو ختم کرنا*? کیونکہ یہ چیز دعا کے قبول نہ ہونے کا سبب ہے مسلمان کو چاہئے کہ ان دنوں میں والدین کی فرمانبرداری کو غنیمت سمجھے اوران سے معافی مانگے ان کے ساتھ حسن سلوک کرے،صلہ رحمی کرے،لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئےاور مسلمان کو چاہئے کہ ان دس دنوں کو معافی، فراخ دلی اور درگزر کے دن بنا لے۔

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر