لاہور (جیوڈیسک) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں فیصلے کی گھڑی آ گئی، شرجیل خان ان ہونگے یا آوٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کے معطل کرکٹر کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا۔
کرکٹ دیوانوں اور ماہرین نے قذافی اسٹیڈیم پر نظریں جمالیں۔ پی سی بی کے مطابق تین رکنی ٹربیونل دن ایک بجے فیصلہ سنائے گا۔
شرجیل خان نے خالد لطیف کے ہمراہ مبینہ طور پر بکی سے ڈیل کی اور جان بوجھ کر دو ڈاٹ بولز کھیلیں۔ شرجیل خان پر ضابطہ اخلاق کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے، جن کا تعلق مشکوک افراد سے ملنے، اس بارے میں کرکٹ بورڈ کو مطلع نہ کرنے اور خراب کارکردگی کے لیے آفرقبول کرنے سے ہے۔