کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 30/8/2017

Meeting

Meeting

کوٹلہ ارب علی خان : چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری محمد علی تنویر سے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گجرات کے وفد کی ملاقات۔چیئرمین نے پی سی بی کے زیر اہتمام ہونے والے سیالکوٹ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر گجرات کی ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر محمود بٹ کی قیادت میں چوہدری محمدعلی تنویر سے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر ملاقات کی۔ صدر نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے کرکٹ کے فروغ اور ظہور الہیٰ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اپنی گذارشات پیش کیں۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری محمد علی تنویر کا کہنا تھاکہ سٹیڈیم کی بہتری کیلئے ایکسئین ڈسٹرکٹ کونسل اور چیئرمین یونین کونسلز پر مشتمل کمیٹی کو اپنی تجاویز دیں۔ جن پر کام اگلے مہینے کے شروع کر دیا جائے گا۔انشااللہ ظہور الہٰی سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کا سٹیڈیم بنائیں گے سٹیڈیم کے لئے فلڈ لائٹس کی فراہمی کو بھی جلد ہی یقینی بنادیا جائے گا۔

کوٹلہ ارب علی خان : چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے قربانی کی آلائشوں کی بروقت تلفی کے حوالے سے چیئرمین یونین کونسلز کو ہدایات جاری کردیں۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کی طرف سے ضلع کے تمام چیئرمینوں کو قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بروقت تلفی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔تمام چیئرمین یونین کونسلز اپنی اپنی یونین کونسلز میں صفائی اور آلائشوں کی تلفی یقینی بنائیں ۔اس کے علاوہ ڈینگی سے بچنے اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بھی تمام یونین کونسلز کو چٹھی لکھ دی گئی ہے کہ اپنی اپنی یونین کونسلز میں محکمہ صحت کے سی ڈی سی سپروائزرز کے ساتھ مل کر ایک ٹیم کے طور پر کام کیا جائے اور ڈینگی جیسے موذی مرض سے چھٹکارا پانے میں آسانی ہو سکے۔ تمام یونین کونسلز میں جہاں کہیں بھی لاروا برآمد ہوگا وہاں پر سپرے بھی کرو ائی جائے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت اور یونین کونسلز کا سٹاف مل کر صفائی اور جوہڑوں میں لاروا کی تلفی کیلئے مشترکہ طورپر کام کریں۔