پیرمحل (نامہ نگار) اے سی پیرمحل کا نائب تحصیلدار محبوب الحق لادی کے ہمراہ گراں فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ناقص اور غیر معیاری اشیا زائد ریٹ وصول کرنے پر ہزاروں روپے جرمانے تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر نے ہمراہ نائب تحصیلدار محبوب الحق لادی کے ہمراہ گراں فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سندھیلیانوالی کے دوکانداروں کو ناقص اشیا اور زائد ریٹ وصول کرنے پربابو سبزی فروش کو 5000 ہزارجمیل کریانہ سٹور والے کو6500 روپے تصور سبزی فروش کو5000 بابر فروٹ فروش 5000 لیاقت کھرل سبزی والا5000 نقد جرمانہ وصول کیا اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے کہا کہ زائد ریٹ اور کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھیں گے عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں دکانداروں کو اپنی من مانیاں نہیں کرنے دیں گے
پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ پیرمحل کا فوڈ انسپکٹر اسحاق شاہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنرٹوبہ کے احکامات اور اے سی پیرمحل کی ہدایات پر عطائیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن 24عطائی ڈاکٹر وں کے کلینک سیل کاروائی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو ارسال تفصیل کے مطابق ڈاکٹر ابوذربخاری ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ پیرمحل کا فوڈ انسپکٹر اسحاق شاہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا اور حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر عطائیوں اور دائیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 24عطائی ڈاکٹر وں جن میں محمد قاسم چک752گ ب ، محمد ارشاد چک684/15گ ب ، عبا س علی غوثیہ آباد پیرمحل ، عارف حسین چک721گ ب ، محمد اشرف چک668/9گ ب ، بشیر احمد جوڑیاں نہراں ،محمد ذیشان اشرف چک نمبر332گ ب ، شفقت بلال چک332گ ب ساجد جاوید چک320گ ب محمد آصف چک674/15گ ب ، زاہد اسلام چک674/15گ ب ظفر اقبال چک750گ ب ،رفاقت علی چک103گ ب کوہل امیر بخش کوٹ کرم شاہ ، طاہر محمود چک672/13گ ب ،محمد عرفان چک771گ ب ،ساجد حسین موضع اکبر سہو ، نسیم بی بی اڈا واہگی ، محمد عرفان چک334گ ب ،عبدالجبار چک308گ ب ، محمد عرفان چک320گ ب ، غلام رسول چک 308گ ب ، محمد نعیم چک312گ ب ، محمد نیاز چک697/39گ ب کے کلینکس سیل کرکے ان کے خلاف کاروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو ارسال کردی ڈاکٹر ابوذربخاری ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ پیرمحل نے کہا کہ عوام کے جان مال کے دشمن عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا انشا ء اللہ تحصیل پیرمحل میں عطائیت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے انہوںنے عوام الناس سے اپیل کی کہ عطائیوں سے اپنا علاج معالجہ کرواکر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی بجائے حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں اور مستند ڈاکٹر زسے اپنا علاج کروائیں انہوںنے کہا عیدالاضحی کے ایام میں تحصیل پیرمحل کے محکمہ ہیلتھ کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی تاکہ عوام کو ایمرجنسی علاج معالجہ کی سہولت سمیت ڈینگی اور دیگر موذی امراض سے بچائو کے لیے عملہ ہمہ وقت دستیاب ہوسکے
پیرمحل ( نامہ نگار ) عیدالاضحی کی آمد اللہ چوک پیرمحل اور مین بازار سبزمنڈی روڈ پر عوام کا رش ٹریفک پولیس کا عملہ اور سیکورٹی کی صورتحال انتہائی ناقص تفصیل کے مطابق عیدالاضحٰی کی آمد کے آمد کے پیش اللہ چوک پیرمحل اور مین بازار سبزمنڈی روڈ پر موٹرسائیکل رکشہ جات اور گاڑیوں کے رش کے باعث خریداری کے لیے آنے والے مردخواتین بچوں کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ہے ٹریفک پولیس کا عملہ سرے سے غائب ہے بازاروں میں تل دھرنے کوجگہ نہیں مگر مقامی پولیس کا عملہ سرے سے غائب ہونے کے باعث کسی بھی وقت کوئی سانحہ رونما ہونے کاخدشہ ہے بازاروں میں پولیس عملہ خاص طورپر لیڈی پولیس کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث خواتین جیب کتروں کی چاندی ہورہی ہے نوسر باز اور جیب تراش خواتین خریدار ی کے لیے آنے والی گھریلو خواتین کو سرعام لوٹنے کی وارداتیں کررہی ہے