کراچی (جیوڈیسک) خواجہ اظہار پر حملے میں ہلاک ملزم حسان داؤد یونیورسٹی میں لیب انجینئر نکلا، زیرحراست ملزم طلحہ طارق اسسٹنٹ لیب ٹیکنیشن، دونوں ملزموں کے 2015ء میں بھرتی ہونے کا انکشاف خواجہ اظہار پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والا ملزم کون تھا؟ دنیا نیوز نے پتہ چلا لیا۔
ذرائع کے مطابق، سید حسان ندیم داؤد یونیورسٹی میں لیب انجینئر تھا۔ زیرحراست ملزم طلحہ طارق محمود اسسٹنٹ لیب ٹیکنیشن ہے۔ ماڈل کالونی کے رہائشی طلحہ طارق اور حسان 2015ء میں بھرتی ہوئے تھے۔