لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا بڑا اعلان سامنے آ گیا۔ میانمار کے مصیبت زدہ مسلمانوں کیلئے ایک ارب روپے کی امداد کا اعلان۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے روہنگیا کے مسلمانوں کو رہائش دینے کا اعلان بھی کر ڈالا، کہتے ہیں کئی ممالک نے مسلمانوں کو پناہ دی۔
ہمیں بھی روہنگیا مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنی چاہئے، ہمارے ملک میں پیسے کی کوئی کمی نہیں، لوگوں نے اربوں لوٹے اتنی دولت کہاں لیکر جائیں گے؟
ملک ریاض نے کہا کہ حکومت اور سٹیبلشمنٹ کو مل کر میانمار کے مسلمانوں کے لئے آواز اٹھانی چاہئے، مظلوموں کی مدد کرنے سے اللہ پاکستان کے مسائل ختم کر دے گا۔
قوم کو 65 والے جذبے کی دوبارہ ضرورت ہے، ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہو گا ورنہ ہمارا بھی وہی حال ہو گا جو برما کے مسلمانوں کا ہو رہا ہے۔