کوٹلہ ارب علی خان : ملک افتخار حسین ملکہ کی دعوت پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے یونین کونسل ملکہ کا دورہ کیا انھوں نے ملکہ تا حسام اور زیر تعمیر لنک رود پلاہوڑی سمیت یونین کونسل ملکہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا وزٹ کیا اور ملکہ سے حسام روڈ پر برساتی نالہ پر پل کی تعمیرکروانے کا وعدہ کیا پلاہوڑی تا دادو برسالہ روڈ کی تکمیل کیلئے بھی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ملک محمد افتخار ملکہ نے اپنی رہائش گاہ پر سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کیلئے ٹی پارٹی کا اہتمام بھی کیا اس موقع پر ملک اشفاق ملکہ کونسلر یونین کونسل ملکہ ،ملک ریاض کھرل چیئرمین مصالحتی کمیٹی ، ملک عبدالخالق اعوان ، حافظ ذکاء ملکہ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
کوٹلہ ارب علی خان( )ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے اوورسیز پاکستانیز کے اعزاز میں ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ ارب علی خان پر ظہرانہ دیا ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کی روایات کے مطابق مہمانوں کی تواضع بہترین کھانوں سے کی گئی میزبانی کے فرائض چوہدری شبیر احمد ممبر پنجاب اسمبلی اور چوہدری تنویر احمد چیئرمین ضلع کونسل گجرات نے دیے ظہرانے کی تقریب میں ڈاکٹر عباس گلیانہ چیئرمین یونین کونسل گلیانہ، چوہدری امتیاز سجاد امریکہ، چوہدری عامر نعمان ،چوہدری اشتیاق لادیاں انگلینڈ، چوہدری سلیم لنگڑیال، چوہدری ارشد ، چوہدری راشد لنگڑیال، چوہدری محسن ریاض ، چوہدری عثمان ریاض، چوہدری معظم مشتاق کینڈا، چوہدری زین امتیاز امریکہ ، چوہدری سفیان الیاس ، چوہدری عمار طارق سمیت دوست احباب نے شرکت کی ۔
کوٹلہ ارب علی خان ( )ضلع گجرات کی تمام یونین کونسلز میں مساوی ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔ شہری علاقوں پر مشتمل یونین کونسلز میں چیئرمین یونین کونسلز سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم جیسے منصوبے شروع کریں ۔کوٹلہ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ورکرز اور ٹیم نے انتہائی کم وسائل ہونے کے باوجود پورے شہر میں مثالی صفائی رکھی جس کی نظیر پورے ضلع گجرات میں نہیں ملتی۔کوٹلہ کی سٹرکوں اور گلیوں کوگندگی اور آلائشوں سے بالکل صاف رکھا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر چیئرمین یونین کونسل بھراج چوہدری مقصود گجر ،ڈاکٹر عباس چیئرمین یونین کونسل گلیانہ اور چیئرمین یونین کونسل گنجہ چوہدری محمد اقبال سے ملاقات کے دوران کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہئے کے کمیونٹی کو ساتھ ملا کر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے شروع کریں جس میں کمیونٹی کا اپنا تعاون بھی اور دلچسپی بھی شامل ہوتی ہے۔ گلیوں نالیوں کے علاوہ معاشرے کے پسماندہ سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔ خصوصاً بچوں اور عورتوں کی تفریح کیلئے بھی ہمیں منصوبے شروع کرنے چاہیئں ۔