مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ) مہمند ایجنسی کی سرزمین شہداء اور قربانیوں کے حوالے سے زرخیز رہا ہے۔ کیپٹن روح اللہ شہیداورڈی پی او ساجد مہمند شہیدمہمند قوم کے سپوت اور ملک کے فخر ہیں۔ مہمند ایجنسی میں یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے مختلف تقریبات۔ شہدا ء کے یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے اور ان کی بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں کئے گئے۔ شہداء کے لواحقین میں خصوصی گفٹس تقسیم۔ ایجنسی میں امن بحالی کیلئے پاک فوج، سیکورٹی فورسز، خاصہ دار، لیویز فورسزاور مشران سمیت عوام نے ہزاروں کی تعداد میں قربانیاں دیئے ہیں۔ ہم دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر مقابلہ کرینگے۔ شہداء کی قربانیاں رائیگا نہیں جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار ہیڈ کوارٹر غلنئی پولیٹیکل سبزازار میں خاصہ دار و لیویز فورس کے 89شہداء کے یادگار اور ہیڈکوارٹر مہمند رائفلزغلنئی میں مہمند رائفلزکے210 شہداء کے یادگارپر پھول چڑھانے کے بعد غلنئی جرگہ ہال اور ہیڈکوارٹر مہمند رائفلز میں خصوصی تقاریب سے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر،کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل محمد عرفان علی، ونگ کمانڈر غلنئی لیفٹیننٹ کرنل امتیاز خان سمیت تمام ونگ کمانڈرز،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس حمید اللہ خٹک، نوید اکبر خان کے علاوہ ملک جہانزیب مہمند، ملک نادر منان، ملک عطاء اللہ ترگزئی،ملک سلیم سردار، ملک حاجی صوبیدار صافی، ملک سلطان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر اور کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل محمد عرفان علی نے کہا کہ مہمند ایجنسی کی سرزمین شہداء کیلئے زرخیز ہے۔ مہمند قوم سے تعلق رکھنے والے کیپٹن روح اللہ شہید اور ڈی پی او ساجد خان مہمند نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران صوبہ بلوچستان میں ملک و قوم کی حفاظت کے لئے شہادتیں دیئے ہیں جس پر مہمند قوم فخر کرتے ہیں۔ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ملک کی بقاء اور سلامتی پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دینگے۔ موجودہ وقت میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔
Celebrate Pakistan Day
مشران اور قوم کو چاہئے کہ جن لوگوں کی وجہ سے ان کے بھائی بیٹے شہید ہو گئے ہیں اُن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر متحد ہو جائے اور اُن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے پاک خون کو سلام پیش کرتے ہیں اور جس مقصد کیلئے ہمارے اپنوں نے شہادتیں دیئے ہیں ہم انہیں کبھی بھی بھلا نہ سکیں گے۔ یہاں پر امن لانا ہمارا اولین ترجیح ہے جس کیلئے اگر ضرورت پڑی تو ہم مزید جانی و مالی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔ مہمند رائفلز میں منعقدہ تقریب کے دوران کیپٹن عثمان نے پاک فوج کے سپہ سالار چیف آف آرمی سٹاف جنرل جاوید قمر باجوہ کا پیغام بھی سنایا۔جرگہ ہال تقریب کی صدارت لیویز فورس کے نوجوان ذاکرشہید کے والد ملک وزیر محمد صافی نے کی۔ تقریب میں گورنر ماڈل سکول کے طلباء نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقاریر، قومی ترانے اور مختلف خاکے پیش کئے۔مہمند رائفلز کیمپ میں منعقد ہ تقریب میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیراورکمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل محمد عرفان علی نے شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائے اور لیویز فورس اور فرنٹیئر کور کے جوانوں سے سلامی دی۔ تقریب میں تمام ونگ کمانڈرز لیفٹیننٹ کرنلز، پاک فوج کے حکام، صوبیدار میجرزو دیگر اعلیٰ حکام، قبائلی عمائدین اور شہداء کے ورثاء نے شرکت کی۔ آخر میں پی اے مہمند، کمانڈنٹ مہمند رائفلز اور دیگر سیکیورٹی حکام نے شہداء کے ورثاء اور یتیم بچوں میں خصوصی گفٹس تقسیم کئے۔حکام نے اس موقعہ پر حکام نے بتایاکہ اب تک ایجنسی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 210 اہلکار شہید، 373 زخمی اور 56 ہمیشہ کیلئے معذور ہوگئے ہیں۔ جبکہ 56 خاصہ دار اور 28 لیویز فورسزکے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ مقررین نے غلنئی لیوی گیٹ پر خودکش حملے میں شہید لیوی اہلکار تاج عالم، خاصہ دار صوبیدار قادر خان، پاک افغان سرحد پر صوبیدار عمردراز خٹک، شکیل خان کی بہادری کو سراہا۔