فا ٹا : اساتذہ کے اپ گریڈیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے

FATA

FATA

فاٹا : اساتذہ کے اپ گریڈیشن کا عمل سست روی کا شکار ہیں .فاٹا میں اپ گر یڈیشن کے لیے پہلی ڈی پی سی 2012 میں ہوئی تھی ۔اس کے بعد دوسری ڈی پی سی کا اب تک نہیں ہو ئی ہے۔جس سے ترقی کے منتظر اساتذہ بے چینی کا شکار ہیں۔کے پی کے کے دوسرے علاقوں کی طر ح فا ٹا میں بھی یہ عمل جاری رہنا چا ہیے۔ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی کے جملہ اساتذہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فا ٹا میں پہلی ڈی پی سی 2012 میں ہوا تھا جس کو عملی جا مہ 2016 میں پہنا یا گیا ۔اس سے بہت سے اساتذہ کرام اپ گریڈ ہو گئے ہیں ۔لیکن اس کے بعد دوسری ڈی پی سی سست روی کا شکار ہے جس سے اپ گر یڈیشن کے حقدار اساتذہ میں ما یوسی پا ئی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈائر یکٹر اف ایجوکیشن فاٹا حا جی ہا شم خان نے فاٹا کے اساتذ ہ کے اپ گریڈیشن کے 2012 کا مسئلہ حل کرکے اساتذہ کی بے چینی کو دور کیا تھا اسی طرح دوسری ڈی پی سی کر کے ترقی کے منتظر اساتذہ کے بے چینی کو دور کیا جائے۔ اور جو سی ٹی اساتذہ اپ گریڈ یشن کے حقدار ہیں اس کو بھی اپنا حق مل سکیں۔انہوں ڈائر یکٹر اف ایجوکیشن فا ٹا اور گورنر کے پی کے سے پر زور مطا لبہ کیا کہ وہ فا ٹا میں دوسری ڈی پی سی کر ا کر کے پی کے کی طرح اپ گریڈیشن کا عمل جا ری رکھا جائے۔