سرائے عالمگیر (انعام الحق مرزا) ہر ماہ 150 گھرانوں کو راشن دینا بہت برا صدقہ ہے۔ سفید پوشوں کی مدد وہ بھی عزت و آبرو کے ساتھ راشن مستحق کے گھر پہہنچایا جا تا ہے۔ غربا اور سفید پوش طبقے کے بچوں کو تعلیم و تدریس کے لئے ” معیاری درس گاہوں کا انتخاب کرنے پر ” الخدمت ویلفیئر سوسائٹی پوران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار صدر علامہ اقبال میڈیا پاکستان معروف کالمسٹ ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے ” دوسری سالانہ تقریب ” الخدمت ویلفیئر سوسائٹی پوران خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا الخدمت ویلفیئر سوسائٹی پوران ایک این جی اوز ہے جس کے فیصلے میرٹ پر مجلس انتظامیہ مشاورت سے کرتی ہے۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے بانی راجہ نزاکت علی زمہ واریہ الخدمت ویلفیئر سوسائٹی پوران اور چیرمین سوسائٹی ہذا حاجی راجہ شفقت علی زمہ واریہ سمیت تمام ممبران و عہدیدران کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جو انہوں اتنا وسیع پروگرام ہر ماہ باقاعدگی سے سرانجام دیتے ہیں ، حاجی راجہ شفقت علی زمہ واریہ چیرمین الخدمت ویلفیئر سوسائٹی پوران نے اپنے خطاب میں کہا ہم غریب اور نادار کے بچوں کو عبادت سمجھ کر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر کوئی بچہ ڈاکٹڑ ، انجینئر یا کسی بھی شعبہ زندگی میں جہاں تک پڑھنا چاہے ہم تعلیمی اخراجات برداشت کریں گئے۔
انہوں نے کہا ہمارے اور بھی پروگرام ہیں انشااللہ ملک و قوم کی فلاح اور اہلیان پوران کے مستحق لوگوں کی خدمت ہمارا شیوہ ہے۔ بانی الخدمت ویلفیئر سوسائٹی راجہ نزاکت علی زمہواریہ نے امریکہ اسپین ناروے اور یوکے سمیت تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے الخدمت ویلفیئر سوسائٹی پوران کولاکھون کے حساب سے فنڈز دئیے۔ نائب صدر الخدمت ویلفیئر سوسائٹی پوران حاجی راجہ بشیر کھانگا نے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کو ممبران نے بہت سراہا۔