کراچی (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آ رہے ہیں۔
گزشتہ دس روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کے اضافے سے 53 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے جبکہ انہیں دس روز میں عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1354 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق، عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلوں کے باعث سرمایہ کار ڈالر میں سرمایہ کاری کو غیرمحفوظ سمجھتے ہوئے سونے کی خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں کیونکہ عالمی سرمایہ کاروں کے نزدیک اس وقت سب سے زیادہ محفوظ سرمایہ کاری سونے کی خریداری ہی ہے۔