افغان صوبے نورستان میں فورسز کی فضائی کارروائی میں 55 شدت پسند ہلاک
Posted on September 10, 2017 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Forces
کابل (جیوڈیسک) افغان میڈیا کے مطابق نورستان میں فورسز نے بڑی کارروائی کی ہے جس میں دو کمانڈرز سمیت پچپن شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
فضائی حملے میں شدت پسندوں کا اسلحہ بھی تباہ کیا گیا، کارروائی گزشتہ روز کی گئی۔
ادھر طالبان ترجمان نے کسی بھی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملہ جنگل میں کیا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com