کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں مذہب ‘ مسلک ‘ لسانیت ‘ تعصب اور فرقہ پرستی سے پاک محبت و خدمت کی سیاست کی بنیاد رکھنے والے عوا م دوست ‘ محب وطن ‘ جمہوریت پسند سیاسی ‘ سماجی و عوامی رہنما ‘ قائد محب وطن روشن پاکستان پارٹی ‘ بزرگ رہنما پاکستان راجونی اتحاد ‘ سینئر ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی پاکستان سولنگی اتحاد اور چیئرمین گجراتی قومی موومنٹ گجراتی سرکار امیر علی سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر جو حرکت قلب بند ہوجانے سے گزشتہ ماہ انتقال کرگئے تھے اور ان کی تدفین 2اگست کو اسماعیلیہ قبرستان سخی حسن میں کی گئی تھی ان کا چہلم اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی 10ستمبر بروز اتوار بعد از نماز ظہر گلشن علی ‘ نزد کے ای ایس سی آفس ‘ گول مارکیٹ ‘ ناظم آباد نمبر2میں رکھی گئی ہے۔
مرحوم امیر پٹی کے لواحقین و سوگواران نے ان کے تمام چاہنے والوں سے چہلم و فاتحہ خوانی میں شرکت اور مرحوم کے ایصال ثواب و مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔