واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیاہے کہ امریکی حملے والا دن شمالی کوریا کیلئے بہت برا ہوگا ، شمالی کوریا کا رویہ درست نہیں،اسے روکنے کی ضرورت ہے ،اپنی سوچ کا برملا اظہار نہیں کر سکتا، امید ہے شمالی کوریا کیخلاف فوجی طاقت استعمال نہیں کرنا پڑیگی۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شمالی کوریا کیخلاف فوجی طاقت استعمال نہیں کرنا پڑیگی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے ہمیں یہ موقع ملے کہ کسی دوسرے سے مذاکرات کیے جائیں۔