اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملت اور رہنماء مسلم لیگ نون طلال چودھری کا کہنا ہے کہ جو نظریہ جی ٹی روڈ سے نظر آنا شروع ہوا وہ اب لاہور کی سڑکوں اور گلیوں میں نظر آنے لگا ہے۔
نواز شریف کی بیٹی ان کے پیغام کو گلی محلوں میں پہنچا رہی ہے اور نواز شریف کی پارٹی بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
دو ہزار اٹھارہ میں جیت کے ساتھ اسی جنگ کا اختتام کریں گے، نقصان نواز شریف کا نہیں، پاکستان کا ہوا، نواز شریف کو تو پہلے سے زیادہ عزت اور مقبولی ملی، ناراض لوگ ناراضگی چھوڑ کر نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مشرف کا مہرہ ہے، جو سہولتیں مشرف کو حاصل ہیں وہی عمران خان کو حاصل ہیں، الیکشن کمیشن اس کا کچھ کر نہیں سکتا، توہین عدالت میں بھی اسے سزا نہیں ہوتی، اشتہاری ہونے کے باوجود اسے پکڑا نہیں جاتا، مہروں کی سوچ اور عوام کی رائے کے احترام کے درمیان جنگ جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کے چوہوں اور مچھروں سے نہ لڑ سکنے والے پاکستان کے شیروں سے بھی نہیں لڑ سکیں گے۔