پیرمحل (نامہ نگار) پولیس انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی 25 ہزار روپے میں موٹرسائیکل دینے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے اور قسطوں کی آڑمیں سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے39ہزاروپے مالیت کی غیر معروف کمپنی کی موٹرسائیکل مع سود 55ہزار روپے سے60ہزارروپے میں فروخت کرنے کا دھند ہ عروج پر،1500روپے میں موٹر سائیکل کامالک بننے کا پر کشش اعلان کر کے آدمی کو پھنسا لیا جاتا ہے بعد ازاں ایک سال تک بمعہ سود ہزاروں روپے لوٹ لئے جاتے ہیںپولیس سمیت تمام انتظامی ادارے اس غیر قانونی دھندے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیرمحل شہر میں 25ہزارروپے میں موٹرسائیکل دینے کاجھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے سمیت دو درجن سے زائد مختلف ناموں پر بنائی جانے والی غیر قانونی موٹرسائیکل ڈیلرقسطوں کی آڑ میں غیر قانونی طورپر سودی کاروبار کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں سادہ لوح لوگوں کو سود مافیا 1500سے لے کر 2500روپے ماہانہ کے عوض موٹر سائیکل کا مالک بننے کا سنہرا خواب دکھا کر لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے جو کہ سرا سر غلط اور غیر قانونی ہے ۔اڈوانس موٹرسائیکل دینے کا عندیہ دے کر 15ہزار روپے اڈوانس اور 15سوروپے ماہانہ وصول کرکے 38ہزا رروپے والی غیر معروف کمپنی کی موٹرسائیکل 72ہزارروپے میں بغیر کاغذات کے دی جارہی ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس غیر قانونی اور غیر شرعی فعل پر مقامی انتظامیہ نے مکمل خاموشی سادھ رکھی ہے اور اپنی آنکھوں کے سامنے سادہ لوح لوگوں کو لٹتے ہوئے تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔نام نہاد مذکورہ کمپنیاں اس غیر قانونی دھندے کی آڑ میں موٹر سائیکل کی اصل قیمت39ہزارروپے وصول کرنے کے ساتھ ساتھ دس سے بارہ ہزارروپے سود اور3600 روپے کاغذ بنوائی وصول کرکے تین سے چارماہ بعد موٹرسائیکل دینے کاعندیہ دے کر ذلیل رسوا ء کیے ہوئے ہیںسماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) کرپٹ سیاسی نظام نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیاآج کا پاکستان قائد اعظم کے تصورات اور نظریات سے متصادم نظر آتا ہے۔ قائد اعظم پاکستان کو عظیم اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے جس میں ہر خاص وعام اور ہر مسلک ومذہب سے تعلق رکھنے والے کیلئے امن وامان، انصاف، سکون اور بنیادی حقوق کی فراہمی ہو، مگر ان کا خواب فضا میں تحلیل ہوگیا ان خیالات کا اظہار رانامحمد شفیق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی89سابق اولمپیئن نے یوم وفات قائد اعظم محمد علی جناح کے سلسلہ میں اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج ہمیں پھر سے اسی جذبے کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے پاکستان معرض وجود میں آیا تاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے خواب کی تکمیل ہوسکے اور پاکستان اقوام عالم میں اپنا لوہا منواسکے آج کا دن روح قائد کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے مگر ہم معذرت خوا ہیں۔ قائداعظم نے ہمیں پاکستان کا تحفہ دیا یہ ان کا عظیم احسان ہے جبکہ ہم احسان فراموش بن چکے ہیں۔ ہمیں اپنے قائد سے آج تجدید عہد وفا کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے۔ ہمیں کرپٹ سیاسی نظام اور قائداعظم کے پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) کروڑوں روپے ٹیکس ہائے آمدنی کی مد میں حکومت کو فراہم کرنے والا شہر فائربریگیڈ گاڑی سے محروم آتشزدگی یا ناگہانی آفت کی صورت میں کمالیہ یا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گاڑی نہ پہنچنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے فی الفو ر گاڑی فراہم کی جائے سماجی فلاحی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر جس کو تحصیل کا درجہ حاصل ہے 2001 ء سے پہلے پیرمحل ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے رول ماڈل تھا پیرمحل کو تحصیل درجہ حاصل کیے چار سال ہونے کے باوجود عملی طورپر کسی بھی قسم کے ترقیاتی کام نہ ہونے کے باعث پیرمحل کھنڈرات کامنظر پیش کررہا ہے مختلف ٹیکسز ہائے کی مد میں آج بھی اس کی سالانہ آمدنی کروڑوں روپے ہونے کے باوجود پیرمحل شہر فائر بریگیڈ گاڑی سے محروم ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل شہر فائر بریگیڈ گاڑی فراہم کی جائے تاکہ کسی ناگہانی حادثہ یا آفت کی صورت میں حفاظت ممکن ہوسکے
پیرمحل ( نامہ نگار ) ہولی ہیومن ڈویپلمنٹ آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام خواتین اور لڑکیوں کے حقو ق کے متعلق آگاہی سمینار شادمان کالونی کیتھولک چرچ میںمنعقد کیا گیا جس میں مقررین ڈاکٹر کنول شہزاد سرور ، ناہید ناز ، جان جوزف فادر پیرس پیرمحل ، ایوب تھامس ، مس فرزانہ ، آصف نذیر اور شگفتہ کنول نے خواتین اور بچیوں کے حقوق کے متعلق آگاہی لیکچر ز دیے مقررین نے خواتین کو معاشرہ کا بہترین فردہونے کے ناطے ماں بہن بیٹی بیوی سمیت ہر اہم عہد ہ پراہمیت مسلمہ ہے قائد اعظم کے فرمان جس میں کہا گیا کہ کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس قوم کی عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ کام نہ کریں ،، کے مطابق معاشرہ کی ہر عورت کو ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار اداکرنا چاہیے مقرریں نے کہا بچیاں خداوند کا عطیہ نعمت ہے جس کی پرورش والدین پر فرض ہے جن کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر قوم کے کل کو ایک بہترمستقبل دیاجاسکتا ہے سمینار میں کثیر تعداد میں لوگوںنے شرکت کی