مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) لاہور کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح یقینی ہے، این اے 120 میں آخری گیند تک لڑیں گے شریف برادران کو میدان سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان کی طویل جدوجہد سے عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے، 17ستمبر کو عوام یا سمین راشد کو کامیاب کرانے میں مخلص ہیں، ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ کرپٹ ٹولے سے ہے، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175مزمل مسعود بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ 17ستمبر کو این اے 120نہیں بلکہ پاکستان کی سمت کا تعین کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ این اے 120میں ترقیاتی کام سیاسی رشوت کے طور پر کئے جا رہے ہیں،جب تک موجودہ حکمرانوں کا دھونس اور دھاندلی سے آنے والا اقتدار ختم نہیں ہوتا اس وقت تک تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں قوم کو ن لیگ کے عذاب سے نجات دلائیں گے، تحریک انصاف نظریاتی اصولی اور جمہوری انداز میں سیاسی جدوجہد کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہے، این اے 120میں تحریک انصاف کی کامیابی عوام کا عمران خان کا اعتماد کا ثبوت ہو گا، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایک ایسے ملک میںروہنگیا مسلمانوں پر ظلم وتشدد کی انتہا جس کی سربراہ کو نوبل انعام ملا ہو،انتہائی قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم یسین فرخ کمبوہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و چیئرمین یونٹی گروپ آف لائرزقصور نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ برمی مسلمانوں کی اظہار یکجہتی ہم پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ اس اہم مسلئے پر غور کرنے کیلئے فوری طور پراو آئی سی کااجلاس بلایا جائے اور برما کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے انہوں نے سوال کہا کہ اقوام متحدہ کہا ہے اور کیا کر رہی ہے،بالخصوص سعودی عرب کی زیر قیادت 34ملکوں کی فوج کی کیا ذمہ داری ہے ، روہینگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں ، افسوس کا مقام ہے کہ برمی سیکورٹی فورسز قانون کی عملداری کی بجائے خود ہی اس ظلم میں شریک ہیں ،انہوں نے اس موقع پر ترکی کی حکومت اور سر براہ کی تعریف کی جو روہنگیامسلمانوں کی مدد کیلئے سب سے پہلے وہاں پہنچے ہیں انہوں نے مسلم دنیا کی قیادت کا حق ادا کر دیا ہے لہذا اسلامی دنیا کو بھی ان کی تقلید میں اقدام اٹھانے چاہیے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) برما میں مسلمانوں پر نہیں بلکہ انسانیت پر ظلم ہو رہا ہے،دنیا کو ہرقسم کے فرقے ، تنظیم ،جماعت سے بالا تر ہو کر برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آواز اٹھانا چاہئے، برما کے مسلمانوں کیلئے تمام ہمسائے ممالک کو اپنی اپنی سرحدیںانسانی جذبے کے تحت کھول دینی چاہئے، ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سمیت امن کے عالمی دعویداروں نے آنکھوں پر پٹی بھاندھ رکھی ہے،جنہیں دنیا بھر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نظر نہیں آ رہے، امت مسلمہ کو ترکی کے صدر جیسی قیادت کی ضرورت ہے جو مظلوم مسلمانوں کی آواز بن سکے اور ان کی مدد کر نے کا جذبہ رکھتا ہو، مسلمانوں کی نسل کشی پر سلامتی کونسل اور عالمی دنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے، ترک صدر طیب اردگان کی کاوشوں کو امت مسلمہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،دیگر مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو بھی طیب اردگان کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے برما کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنی چاہئے اور برما سے تجارتی تعلقات فوری ختم کرتے ہوئے اپنے اپنے سفیر واپس بلانے چاہئے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126