ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے صدر میر ناصر بلال کی کاوشیں بار آور ثابت ہوئیں

TAXILA BAR ASSO

TAXILA BAR ASSO

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے صدر میر ناصر بلال کی کاوشیں بار آور ثابت ہوئیں، جوڈیشل کمپلیکس ٹیکسلا میں وکلاء کے نئے چیمبرز کے توسیع منصوبے کا آغاز ، 26 نئے چیمبرز تعمیرکئے جائیں گے،پروفیشل لائرز گروپ کا ایک اور وعدہ وفا ہوگیا،دعا کے بعد نئے چیمبرز کی تعمیرات کا آغاز کردیا گیا منصوبہ دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا ، 52 وکلاء کو نئے چیمبرز میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا،جگہ کی فراہمی پر ہائی کورٹ کے مشکور ہیں،وکلاے کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات ہیں جس پر روز اول سے عمل پیرا ہیں۔

صدر ٹیکسلا بار میر ناصر بلال ایڈووکیٹ کی کام کے آغاز پر مرد خواتین وکلاء سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس ٹیکسلا میں وکلاء کے نئے چیمبرز کی تعمیر کے لئے باقائدہ کام کا آغاز کردیا گیا،قبل ازیں ایڈووکیٹ فاضل صدیقی نے دعا کرائی ،صدر ٹیکسلا بار میر ناصر بلال کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کی کاوشوں سے ہائی کورٹ نے وکلاء کے نئے چیمبرز کے لئے جگہ کی الاٹمنٹ کی ، اس موقع پر جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار سید زیشان مہدی،عبدالمالک شیر پاو،شیخ یعقوب،اعجاز خان،سید ناظم حسین شاہ،رفاقت شاہ،ملک خالدشہزاد، ملک اجمل شہزاد،ملک سجاد حسین، سید اقرار شاہ ، طاہر محمود راجہ ،شفقت ایزدی،الطاف حسین،مراد شاہ،امجد زمان،جاوید اقبال،سبطین شاہ،جابر علی شاہ،ابرار مجوکہ، میڈم خدیجہ فاطمہ، میڈم حبا ،خیر النسائ،و دیگر وکلاء موجود تھے، اس موقع پر برما کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038