مصطفی آباد/للیانی خبریں 16/9/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 17 ستمبر کا سورج تحریک انصاف کیلئے فتح کی نوید لیکر روشن ہو گا، حلقہ کے با شعور عوام کرپٹ عناصر کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،ن لیگ کا تختہ الٹنے والا ہے،آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہو گی،تحریک انصاف نے این اے 120میں بھر پور تحریک چلاتے ہوئے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچادیا ہے،حلقہ میں عوام کی طرف سے بھی بھر پور پذیرائی مل رہی ہے، کرپٹ لیگ کی طرف سے دھاندلی کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے ، 17ستمبر کو تحریک انصاف کی فتح یقینی ہے، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف و امیدواصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175مزمل مسعود بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کرپٹ حکمرانوں سے عاجز آ چکے ہیں، جس کی وجہ سے حکمران ٹولے کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف اور عوام خان کی جدوجہد کا محور عوام کی فلاح و بہبود اور حقیقی ملکی ترقی ہے، جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ سکینڈل کے بعد یک بعد دیگرے حکمرانوں کی کرپشن کے پول کھلنا ثابت کرتا ہے کہ حکمران صرف ملکی دولٹ لوٹنے کے جرم میں پوری طرح ملوث ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی جمہوریت کا سورج طلوع ہونے والا ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ریلی، علما اہلسنت، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت مصطفی آباد کے زیر اہتمام برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں پیر الیاس قادری المعروف بابا جی سرکاری، حضرت علامہ مولانا پیر مفتی انعام اللہ نوری اشرفی ، حاجی امجد رحمانی صدر جماعت اہلسنت مصطفی آباد، امیداور صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175چوہدری عرفان سندھو، شفقت محمود کونسلر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد، تاشفین ٹیپو، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، محمد اکمل کھوکھر، عرفان بھٹی،علما کرام، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر مفتی انعام اللہ نوری اشرفی، حاجی امجد رحمانی نے کہا کہ امت مسلمہ کو برما کے مظلوم مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے آرمی چیف کو چاہئے کے برما میں مسلمانوں کی مدد کیلئے فوج بھیجے، مسلمان حکمرانوں کو طیب اردگان پیروی کرنی چاہئے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ برما حکومت سے تجارتی و سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے ان کے سفیر کو ملک بدر کریں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126