کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انویسٹرز کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس میں تقریباً چار ماہ کے بعد ایک ہفتے کے دوران 1 ہزار 386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس پر سرمایہ کاروں نے سکھ کا سانس لیا۔
کاورباری ہفتے کا آغاز 41 ہزار 401 پوائنٹس سے ہوا جبکہ اختتام پر ماکیٹ 42 ہزار 787 کی سطح پر بند ہوئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے بازارِ حصص میں 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی۔ دوسری جانب مقامی انویسٹرز ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث پریشان دکھائی دیئے۔