جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈی پی او جہلم کی کاوش سے مدعی مقدمہ غلام حسین کے نقصان کا ازالہ، مال مسروقہ کی برآمدگی بشکل چیک رقم مبلغ سات لاکھ برآمد کروایا گیا۔ سات لاکھ کا چیک مدعی مقدمہ کے حوالے کیا گیا۔ مدعی مقدمہ اور شہریوں نے عبدالغفار قیصرانیDPO جہلم کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ نمبر 147مورخہ 31-5-2017 بجرم ت پ تھانہ سول لائن جہلم ، مدعی مقدمہ غلام حسین ولد فضل احمد سکنہ بلال ٹاؤن جہلم ، کی درخواست پر عبدالغفار قیصرانی DPO جہلم اپنی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ میں تفتیش کروائی ، ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی بشکل چیک مبلغ RS700, 000 سات لاکھ برآمد کرایا اور مدعی مقدمہ غلام حسین کے نقصان کا ازالہ کرایا اور مورخة 15-9-17 چیک مدعی مقدمہ کے حوالے کیا ، جس پر مدعی مقدمہ اور علامہ اقبال میڈیا کلب جہلم اور شہریوں نے عبدالغفار قیصرانی DPO جہلم کا شکریہ اد کیا اور کہا ایسے ایمان دار افسران پر قوم کو فخر اور ناز ہے۔