پیرمحل کی خبریں 17/9/2017

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل (نامہ نگار) تحصیل بھر میں پولیو کے خاتمہ کے لیے گھر گھر سروے کرکے پولیو کے خاتمہ تک اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے جب تک تحصیل پیرمحل پولیو فری نہیں ہوجاتا پولیو مہم جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل نے ہمراہ مفتی عابد فرید ، چوہدری محمد طارق مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل ڈاکٹر ابوذر بخاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ہارون مجید ایس ایم او کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوا ٹر ہسپتال پیرمحل میں پولیو میٹنگ میں تمام UMCO,sاور ویکسینیٹر میل او ر فی میل سے خطاب میں کیا اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے پولیو ٹیموں کو گلی گلی محلہ محلہ گداگروں اور پکھی واس خانہ بدوشوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ان کا مکمل سروے ریکارڈ میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہیں کہ جو بچے رہ گئے ہے ان کو لازم ویکسین کے قطرے پلائیں بچے قوم کا مستقبل ہے اگر کوئی بچہ یا اس کے والدیں کسی وجہ سے ویکسین کے قطرے نہیں پلوا ئیں توانہیں خصوصی اقدامات کے تحت دائرہ میں لایا جائے ڈاکٹر ابوذر بخاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے کہا کہ جن بچوںکو ویکسین کے قطرے پلائے گئے ان کے دوبارہ سروے کریں اور ان کے والدیں کے موبائل فون اپنی رپورٹ میں درج کریں

پیرمحل ( نامہ نگار) توڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی غفلت لاپرواہی سے چلانے پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ٹرالی سمیت گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر673/14گ ب کا رہائشی ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور توڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نمبر273-MHIغوثیہ چوک پیرمحل میں غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری سے چلا تے ہوئے آرہا تھاکہ ٹریفک انچارج محمد آصف نے توڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کو غفلت لاپرواہی سے چلانے پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورکو ٹرالی سمیت گرفتار کرکے زیر دفعہ 279ت کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا

پیرمحل ( نامہ نگار) اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر685/26گ ب کے رہائشی اشتہاری ملزم محمد افضل ولد کمبیر قوم سرویا کو پناہ دینے اور فرارہونے پر معاونت دینے پر محمد نواز ولد غلام محمد ساکن چک332گ ب کے خلاف زیردفعہ 216ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

پیرمحل ( نامہ نگار) دھوکہ دہی فراڈ سے ٹریکٹر ہتھیانے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد جہانگیر ولد جان محمد ساکن چک734گ ب سے ایک عدد ٹریکٹر نمبرKWV-8976 مالیت چار لاکھ روپے ملزم فقیرحسین ولد محمد اسلم ساکن 118/7DRچیچہ وطنی نے دھوکہ دہی فراڈ سے ہتھیا لیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 420ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

پیرمحل ( نامہ نگار) دوکس نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار وںنے میڈیسن کمپنی کے ملازم کو لوٹ لیا نقدی لوٹ کر فرارتفصیل کے مطابق میڈیسن کمپنی کا سیلز مین محمد اشفاق ساہیوال سے پیرمحل میڈیسن سپلائی کے لیے آرہا تھا کہ ذاکر آباد پیرمحل کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار نامعلوم ڈاکوئوںنے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی 26ہزار لوٹ لیے اور فرارہوگئے تھانہ پیرمحل ایس ایچ اسد عباس نے اطلاع پاکر ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی