لاہور (جیوڈیسک) تمام پولنگ سٹیشنز سے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج موصول، مسلم لیگ ن کی بیگم کلثوم نواز 59413 ووٹ حاصل کرکے کامیاب، تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد 46145 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں، کلثوم نواز کی 13268 ووٹوں سے برتری۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق:
10:05 پی ایم: تمام 220 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 59413 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد 46145 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
10:01 پی ایم: 206 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 56206 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 42783 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
9:52 پی ایم: 205 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 55976 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 42431 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
9:45 پی ایم: 200 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 55118 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 41216 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
9:35 پی ایم: 190 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 52997 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 40021 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
9:27 پی ایم: 185 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 50011 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 39202 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
9:20 پی ایم: 180 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 49174 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 38635 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
9:08 پی ایم: 165 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 45084 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 35453 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
9:00 پی ایم: 155 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 41608 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 32693 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
8:55 پی ایم: 150 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 38953 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 31177 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
8:45 پی ایم: 145 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 38253 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 30903 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
8:40 پی ایم: 135 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 37142 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 30332 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
8:35 پی ایم: 129 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 36329 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 30014 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
8:00 پی ایم: 82 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 26191 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 25105 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
7:48 پی ایم: 40 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، کلثوم نواز 12226 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، ڈاکٹر یاسمین راشد 12027 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
7:24 پی ایم: 34 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، ڈاکٹر یاسمین راشد 10697 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، کلثوم نواز 10001 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
6:35 پی ایم: 34 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، ڈاکٹر یاسمین راشد 10220 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، کلثوم نواز 9103 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
6:25 پی ایم: 23 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق، ڈاکٹر یاسمین راشد 7066 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، کلثوم نواز 5626 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
صوبائی دارالحکومت کے حلقہ این اے 120 میں دن بھر گہما گہمی رہی۔ ووٹنگ کے آغاز میں ٹرن آؤٹ کم دیکھنے میں آیا۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پولنگ سٹیشنز کے باہر ووٹرز کی قطاریں طویل ہوتی گئیں۔ خواتین کے ساتھ ساتھ بزرگ شہری بھی حق رائے دہی استعمال کرنے میں پیش پیش رہے۔ کلثوم نواز اور یاسمین راشد کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔ سیاسی جماعتوں نے اپنے ووٹرز کو پولنگ سٹیشنز تک لانے کیلئے خوب جتن کئے۔ ن لیگ کے متوالے اور پی ٹی آئی کے کھلاڑی دونوں اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کے لئے پرجوش نظر آئے۔
حلقے میں سکیورٹی کے لئے فوج اور رینجرز کے ساتھ ساتھ پولیس کے سات ہزار جوان تعینات تھے۔ داتا دربار پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ داتا دربار پر قائم کنٹرول روم سے سکیورٹی معاملات کی مانیٹرنگ بھی کی گئی۔
حلقے کے تمام 220 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ 39 پولنگ سٹیشنز پر پہلی بار بائیو میٹرک مشینوں کا تجربہ بھی کیا گیا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 321786 ہے۔