چینی بینک کی پاکستان میں مزید سرمایا کاری میں دلچسپی

Investment

Investment

کراچی (جیوڈیسک) ایشین انفرا سٹریکچرز انویسٹمنٹ بینک کے وفد نے پاکستانی حکام سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں مزید سرمایا کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

عالمی جریدے کے مطابق چینی بینک کی سرمایا کاری سے گرتے ہوئے زرمبادلہ اور بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی، جس سے روپے کو استحکام ملے گا۔

اس وقت چینی انویسٹمنٹ بینک گوجرہ سے شور کوٹ ایم فور منصوبے کی تکمیل اور تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا کی جانب سے 1 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کولیشن سپورٹ فنڈ کا معاملہ کھٹائی میں پڑ جانے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے اور دیگر امور میں سپورٹ کے لئے ایشن انفرا سٹریکچر انویسٹمنٹ بینک کی سرمایا کاری سے معیشت کو سہارا ملے گا۔