پیرس (سمن شاہ) اِدارہ آدب افروز جہلم کی شاندار ماہانہ آدبی نشست مورخہ 27-اگست بروز اتوار سہہ پہر 4.00 بجے میجر محمد اکرم شہید لائبریری پارک نزد شاندار چوک جہلم میں منعقد کی گئ ۔جس کی صدارت پاکستان کے جدید غزل کے مقبول اور معروف شاعر جناب قمر رضا شہزاد نے فرمائ ۔ آج کی نشست میں مہمانِ خصوصی گُجرات سے تشریف لاۓ ہُوۓ جدید لہجے کے نہائیت معروف اور عُمدہ شاعر جناب اشفاق شاہین تھے۔
جبکہ ہمارے دوسرے مہمانِ اعزاز بہت ہی خوبصورت اور معروف شاعر بہت عُمدہ شخصیت گجرات سے ہی تشریف لانے والے جناب عتیق الر حمٰن صفی تھے۔ان کے علاوہ انتہائ پیارے دوست اور منفرد لہجے کے معروف شاعر جن کا کلام سننے کیلئے دوست ہمہ تن گوش رہتے ہیں۔
جناب شاہ روم خان ولی ہماری درخواست پر کھاریاں سے تشریف لاۓ ان کے ساتھ ہمارے ایک اور ہر دلعزیز دوست بہت خوب صورت لہجے کے بہت ہی ہی عُمدہ شاعر جناب اکرم گوندل تشریف لاۓ اور سراۓ عالمگیر سے نہایت عُمدہ اور آپ سب کے جانے پہچانے سُخنور جناب سید انصر تشریف لاۓ اسی طرح دینہ شہر سے ہماری مستقل رکن اور نہایت خوب صورت انداز میں شعر کہنے والی شاعرہ اور ناول نگار محترمہ عاصمہ ناز نے شرکت کی۔
Adbi Nashist
ایک اور شاعرہ جہلم سے (جن کا پہلا شعری مجموعہ :غزل پرستی :عنقریب منظرِ عام پر آنے والا ہے )محترمہ رضوانہ رضی ملک شریکِ محفل ہُوئیں۔باقی موجود مقامی شعراء میں جناب ریاض انور ایڈووکیٹ۔جناب اقبال ناظر۔جناب امجد میر۔جناب احسان شاکر۔جناب افتخار موتی ہار۔جناب اعجاز میر۔جناب محمد طیب۔جناب تنویر طاہر کیانی۔جناب منور چشتی۔کھاریاں کینٹ سے بہت محترم دوست جناب صغیر حسین اور ادارہ ادب افروز کے فنانس سیکرٹری اور سرگرم رکن جناب اشفاق حیدر قابلِ زکر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اس مشاعرے اور تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ محترمہ عاصمہ ناز کی بیٹی زینب ایمان کلاس 9th سے 470 نمبر لے کر پاس ہُوئ ہیں اپنی اس خوشی کو ادارہ ادب افروز کے ساتھ شئیر کیا اور تمام مہمانوں کی چاۓ اور مٹھائ بسکٹ وغیرہ سے تواضع کی گئی۔