ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 6 معصوم پاکستانی شہید

Indian Army

Indian Army

راولپنڈی (جیوڈیسک) بھارت امن کے عالمی دن کے موقع پر بھی اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا۔ بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے 6 پاکستانی شہری شہید جبکہ 26 زخمی ہو گئے، پنجاب رینجرز نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر چھپڑ، ہڑپال اور چاروا سیکٹر میں رہائشی آبادیوں کو نشانہ بنایا، بھارتی شیلنگ اور فائرنگ سے 4 خواتین سمیت 6 معصوم پاکستانی شہید جبکہ 26 زخمی ہوئے، زخمیوں میں 15 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے رہائشی علاقوں پر فائرنگ کرنے والی دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔