کوٹلہ ارب علی خان : ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر مصروف ترین دن گذارہ ضلع بھر سے آئے ہوئے چیئرمین یونین کونسلز ، کونسلرز اور معززین سے ملاقاتیں کیں انکے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں ممبر قومی اسمبلی سے ملاقات کرنے والوں میں لالہ محمد افضل چیئرمین یونین کونسل چڑیالہ، راجہ شبیر حسین چیئرمین یونین کونسل حسن پٹھان، چوہدری محسن لنگڑیال چیئرمین یونین کونسل لنگڑیال، چوہدری محمد انور چیئرمین یونین کونسل آچھ، چوہدری محمد ارشد چیئرمین یونین کونسل شادیووال، چوہدری یاسر جھنڈیوالی چیئرمین یونین کونسل ٹھیکریاں، خان اسلم خان رہنمامسلم لیگ ن کھاریاں، حافظ خالد خان پور سرائے عالمگیر ، ملک افتخار ملکہ ، ملک اشفاق کونسلر یونین کونسل ملکہ و دیگر معززین شامل تھے۔
کوٹلہ ارب علی خاں( ) بھارت فوج کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ایم این اے چوہدری عابد رضا۔ ہمسائے تعاون نہ کریں تو دہشت گردی کم نہیں ہو سکتی۔امن باہمی کوششوں سے ہی ممکن ہے،بھارت کشمیر سمیت کوئی مسئلہ حل کرنے کو تیار نہیں، خطے میں جنگ کا ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،بھارتی ہٹ دھرمی سے تنازعات سنگین ہوئے اور کشیدگی بڑھی ،را جیسی ایجنسیز بالواسطہ حکمت عملی کے ذریعے بے گناہوں کا خون بہا رہی ہے،پوری قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشتگردوں کے نظرئیے اورموقف کو شکست ہوگی۔ حکومت نے انکی پناہ گاہیں اور ٹھکانے مکمل طور پر ختم کر دئیے ہیں،پر امن اورخوشحال خطے کیلئے بھارت کو ہٹ دھرمی ختم کرنا ہوگی۔ دشمن نے ایڈونچر کی کوشش کی تو پاکستان ائر فورس ایسا جواب دیگی کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ دشمن کی مہم جوئی کی صورت میں قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے، ایسی قوم کا مقابلہ کرنا دشمن کیلئے ممکن نہیں ہوتا جو اپنی فوج کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہو۔ بھارت حالات کو جنگ کی طرف لے جارہاہے۔ جنگ ہوئی تو تباہ کن ہوگی جس کے خطے میں نہیں پوری دنیا پر برے اثرات مرتب ہونگے اسلئے عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ جنگ کی بنیاد کو ختم کرے ۔ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ حل طلب تنازعہ کشمیر کا ہے۔ بھارت دہشتگردی کر رہاہے اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرائے ۔