نیب ریفرنسز: سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت پیش

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف احتساب عدالت پیش ہو گئے۔ وفاقی وزراء اور لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی انکے ہمراہ تھی۔

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وفاقی پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے۔ پولیس، سپیشل برانچ اور رینجرز کے 1500 سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات تھے، احاطہ عدالت میں رینجرز اور ایلیٹ فورس کا خصوصی دستہ بھی تعینات تھا۔

لیگی رہنما بھی نوازشریف سے یکجہتی کے اظہار کیلئے احتساب عدالت پہنچے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا نوازشریف کے ساتھ انصاف نہیں ہوا، انہیں اس اقامہ پر سزا دی گئی جو ہر گلی میں ہر چوتھے شخص کے پاس ہے۔

مشاہداللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا نوازشریف عوام کے دلوں میں آج بھی وزیراعظم ہیں، شریف خاندان کا خصوصی احتساب ہو رہا ہے۔ لیگی رہنماؤں نے مزید کہا نوازشریف ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں، کچھ لوگ ان کی آمد پر صدمے میں ہیں۔

واضح رہے احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل مل، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور لندن فلیٹس ریفرنسز میں نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو طلب کر رکھا ہے۔