ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی آرمی چیف نے ایک بار پھر پاکستان کو نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری طرف کا رویہ ٹھیک نہیں ہوا تو دوبارہ سے ایسا کرسکتے ہیں۔
نئی دہلی میں ہونے والی ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک ایک پیغام تھا جو ہم دینا چاہتے تھے اور میرے خیال سے پیغام ان کو سمجھ آ گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف کا رویہ ٹھیک نہ ہوا توضرورت پڑنے پر سرجیکل اسٹرائیک دوبارہ بھی دہرا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھارت کی جانب سے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا جسے پاکستان کی جانب سے سختی سے مسترد کر دیا گیا تھا۔