کوٹلہ ارب علی خان : تمام مسلم لیگی ورکر ز ہماری طاقتہیں۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر۔ضلع بھر سے آئے ہوئے چیئرمین یونین کونسلز سے ملاقات کے موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کا کہنا تھاکہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں ہی تمام سیاستدانوں کی کامیابی ہے۔ چور دروازے بند ہو چکے ہیں اب ہر کوئی اپنی محنت اور کارکردگی کی بنیاد پر ہی ووٹ حاصل کرے گا۔ہم اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے امن و ترقی کے مشن پر عمل پیر اہیں۔کسی بھی موقع کی دھاک پر بیٹھے شر پسند عناصر کو کچھ نہیں ملے گا۔ ووٹ خدمت اورتابعداری کی سیاست کے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کے راستے پر گامزن کر دیا ہے۔ ملک کی معاشی حالت اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہو چکی ہے۔ ضلع گجرات انشااللہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ تمام یونین کونسلوں سے منتخب ہونے والے نمائندے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔ گجرات میں عوامی حکومت قائم ہو چکی ہے ۔جس طرح ہمارے قائد چوہدری عابد رضا ایم این اے نے حلقہ این اے 107 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اسی طرح انشااللہ اسی وژن کو سامنے رکھتے ہوئے پورے ضلع میں ڈویلپمنٹ کروائی جائے گی۔ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ نے ورکرز کے وقار میں اضافہ کیا جائے گا۔ تما م ورکرز کے لئے میرے آفس اور ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
کوٹلہ ارب علی خاں( )چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویرسے حلقہ این اے 105کے یوسی چیئرمینز کی ملاقات۔ اس موقع پر چیئرمین ظہیر مچھیانہ ، چیئرمین چوہدری اعظم گاکھڑا، چیئرمین ارشد شادیوال ،چیئرمین شاہد بٹ لنگے ،چیئرمین حاجی مشتاق پنجن کسانہ اور وائس چیئرمین اظہر شاہ دھنی موجود تھے۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نے تما م چیئرمینز کو یقین دہانی کروائی کہ انشااللہ آپ لوگوںکو پہلے سے بڑھ کر ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے ۔ کیونکہ اس حلقے کی حالت پورے ضلع گجرات کے حلقوں کی نسبت بہت ابترہے ۔ گذشتہ حکومتوں نے اس حلقے کو مکمل طور پر نظرا نداز کیئے رکھا ہے۔ ضلع کونسل کے فنڈز سے اس حلقے کے دیہات کو زیادہ حصہ دیا جائے گا۔