اسلام آباد (جیوڈیسک) اگلا لائحہ عمل کیا ہو؟ لیگی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے۔ پنجاب ہاؤس میں ن لیگ کی بیٹھک در بیٹھک کا سلسلہ آج بھی دن کے وسط تک جاری رہا۔
سابق وزیر اعظم پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرتے رہے۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماء بھی مشاورتی عمل میں شریک ہوئے۔
نواز شریف سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ شریف فیملی کو درپیش چیلنجز پر بھی بات ہوئی۔ ساتھ ہی ساتھ اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔