ہرات (جیوڈیسک) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش خراسان کے 8 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق ڈرون حملہ صوبہ ننگرہار کے ضلع نازیان میں کیا گیا۔
حکام نے مزید بتایا کہ ڈرون حملہ پیر کی شب کیا گیا جس کے نتیجے میں داعش کے اسلحہ، بارود اور ہتھیار کا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا ہےتاہم داعش کی جانب سے حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
اس سے پہلے افغانستان کے صوبے ہرات اورالفرح میں 2 مختلف واقعات میں پولیس افسران کو ریموٹ بم ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس کے نتیجے میں افغان پولیس کے 5 افسران جاں بحق ہوگئے جبکہ6 اہلکار زخمی بھی ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو و امدادی کاموں کے ذریعے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔