یوحناآباد سئنیرسٹیزان کونسل کے زیر اہتمام اجلاس، چوہدری منشاء سندھو کی خصوصی شرکت

Meeting

Meeting

لاہور : پاکستان تحریک انصا ف کے سینئرنائب صدر پنجاب ریجن وسابق ایم پی اے چودھری محمدمنشاء سندھونے کہا ہے کہ2010میں گھریلوں صارفین کو4.10روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جارہی تھی جو اب 7.63پیسے فی یونٹ تھی جس میں 3.90روپے اضافہ کے بعد اب عوام کو گھریلو سطح پر یہ بجلی11.53روپے فی یونٹ فراہم کی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ مہنگی بجلی کے ساتھ ساتھ اضافی الیکٹرسٹی ڈیوٹی، پی ٹی فیس، انکم ٹیکس،جنرل سیلز ٹیکس،ایکسٹرا ٹیکس، مزید ٹیکس، نیلم جہلم سرچارج، نر خ کو معقول بنانے کی بابت سرچارج اور سرمایہ کاری لاگت سرچارج سمیت 9قسم کے ٹیکسز سے بجلی مہنگی ہونے بجلی بل عوام کی پہنچ سے باہر ہوجائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوحنا آباد میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اس موقعہ پر چیئرمین یوحناآباد و جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب برائے اقلیتی امور آصف سہیل کھوکھر سمیت جارج پال۔ ایلون نئیر۔ پیٹر گل۔ عظیم بہادر۔صوبہ کھوکھر۔ سرور بھٹی۔ سنی قاسم ۔حنان اور دیگر معززین موجود تھے۔اجلاس میںمسیحی برادری تحریکِ انصاف کے امیدوار NA 129 چوہدری منشاء سندھو کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کر دیا۔کرپٹ اور قاتل حکمرانوں سے پاکستان کو پاک کرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے چودھری محمدمنشاء سندھونے کہا کہ موجودہ حکومت نے 2013میں اقتدار میں آتے ہوئے 1997کی قیمتیں واپس لانے کا اعلان کیا تھا لیکن 1997کی قیمتیں تو واپس نہ آسکیں لیکن بجلی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آنے والے سال2025کی سطح پر مقرر کردیں گئیں ہیں۔