ممبئی (جیوڈیسک) اجے دیوگن کے ساتھ فلم ہمت والا میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ تمنا بھاٹیا کے لاکھوں مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ممبئی میں پیدا ہونے والی اداکارہ 2005ء میں فلمی دنیا میں ہٹ ہو گئیں جب ان کی فلم ہیپی ڈیز بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور اس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔
تمنا اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں تاہم کیا واقعی اتنی خوبصورت ہیں۔ اداکارہ کی حال میں ہی منظر عام پر آنے والی تصاویر میں وہ سادہ حلیے میں نظر آئیں ہیں جسے مداحوں کی جانب سے ان کا اصل قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی نئی تصاویر واقعی حیران کن ہیں۔