کربلا (جیوڈیسک) محرم الحرام کے موقع پر دنیا بھر سے لاکھوں زائرین عراق کے شہر کربلائے معلیٰ پہنچے۔ زائرین جلوس کی شکل میں شہر میں داخل ہوتے رہے اور شہیدِ کربلا حضرت امام حسینؓ کے روضہ مبارک پر حاضری دیتے رہے۔
شہر میں جگہ جگہ عزاداروں نے نوحہ خوانی کی اور جنابِ حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور کربلا کے تمام داخلی راستوں پر فوج تعینات رہی۔