تحریک انصاف یوتھ ونگ کا جوان عمرانی سوچ کو لئے پاکستان کو بدلنے کے لئے تیار ہے۔ نوید افتخار چودھری

Meeting

Meeting

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے صدر نوید افتخار چودھری نے آشیانہ سینٹر میں ایک بڑے اجلاس میں جو نئے عہدے داروں سے حلف لینے کے لئے منعقد کیا تھا خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریک انصاف نے بڑے محدود وسائل ہونے کے باوجود خیبر پختونخوا میں تبدیلی لائی ہے جس کا اعتراف بین الاقوامی اداروں نے بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا جوان ہی اس پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور انہیں چاہئے کہ پہلے سے زیادہ کوشش کر کے عمران خان کو کامیاب کریں۔

نوید افتخار چودھری نے مختلف عہدے داروں سے حلف لیا۔پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویزن کے صدر ملک عظیم نے بھی نئے عہدے داروں کو مبارک باد دی اور نوید افتخار اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ہر دل عزیز ایم پی اعجاز خان جازی ،راولپنڈی پی ٹی آئی کے صدر چودھری اصغر اور دیگر بھی جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے۔