ناگپور (جیوڈیسک) سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میں مہمان آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں دو سو بیالیس رنز جوڑے۔ بھارت کی جانب سے اکثر پٹیل نے تین اور جسپریت بھمرا نے دو شکار کیے۔
جواب میں اوپنر روہت شرما نے شاندار ایک سو پچیس رنز کی بدولت خود کو تیز ترین چھ ہزار رنز بنانے والے گروپ میں ہی نہیں ڈالا بلکہ تین وکٹ کی جیت کو بھی آسان بنایا، سیریز میں چار ایک کی فتح سے میزبان بھارت نے کینگروز سے ون ڈے رینکنگ کا اعزاز بھی چھین لیا۔