اسپین (جیوڈیسک) کاتالونیا خود مختار انتظامیہ کے سربراہ چارلس چارلس پویگ دی مونت نے اعلان کیا ہے کہ وہ چند روز کے اندر ملکی آزادی کا اعلان کر دیں گے۔
پویگ دومونت نے علاقے میں بروز اتوار منعقدہ غیر قانونی آزادی ریفرنڈم کے بعد اپنا پہلا انٹرویو برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیا۔
پویگدو منٹ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک میں ڈالے گئے ووٹوں کی بھی گنتی کے بعد اس اختتام الہفتہ یا پھر آئندہ ہفتے کے اوائل میں ہم اعلان آزادی کر دیں گے۔
انہوں نے ایک سوال کہ”ہسپانوی آئین کو توڑنے کو میڈرڈ حکومت کیسے قبول کر سکتی ہے؟ کے جواب میں کہا کہ “کسی بھی عوام کو اپنے ارادے کےخلاف جبری مؤقف کو قبول نہیں کرنا چاہیے، اس مسئلے کا واحد حل ڈیموکریسی ہی ہے، آئین بلا شک و شبہہ کسی خامی کے بغیر ہوتا ہے اور یہ عوامی ارادے سے زیادہ اہم ہوتا ہے کے نظریات کے حامل لوگ پائے جاتے ہیں۔”
انہوں نے ایک دوسرے سوال کہ”یورپی یونین نے اس چیز کو اسپین کے داخلی معاملے کے طور پر پیش کیا ہے، کیا آپ اس پر اتفاق کرتے ہیں؟ ” کے جواب میں کہ نہیں ، یہ اعلان انتہائی مایوس کن ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ ہر کس نے اس مسئلے کی سنجیدگی کو سمجھ لیا ہے۔ یہ یورپ کا ہی معاملہ ہے۔ لیکن یہ اس میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اگر یورپ نے میڈرڈ کی کہانی پر یقین کرنے کے عمل کو جاری رکھا اور یہ حقیقت سے انکار کرتا رہا تو یہ ایک بالکل غلط مؤقف ہو گا۔