لاہور (امتیاز علی شاکر) مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان ،علامہ خادم حسین رضوی، سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری، سرپرست سید عرفان احمد شاہ نے کہا ہے کہ ختم نبوت ۖ کے حلف نامے” کے الفاظ کو اقرار نامے میں تبدیل کرنے کی سازش کس نے ،کیوں اور کس کے ایما پر کی؟ ایسے سازشیوں کو بے نقاب کر کے سخت سزائیں دی جانی ضروری ہیں تا کہ آئندہ کوئی ایسے مذموم واقعات کا اعادہ ممکن نہ رہے۔قوم سمجھ سکتی ہے کہ ختم نبوت ۖ پر حلف لے کر ختم نبوت ۖ کی شق پروار کرنے والوں کی نیت واضع ہو چکی ہے۔ حلف توڑنے والوں کی اہلیت کا فیصلہ ہونا چاہئے، اب صرف غلطی تسلیم کرنے سے بات نہیں بنے گی۔رسول اللہ ۖ کے غلام ختم نبوت ۖ کے دشمنوں کے چہرے دیکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے کھلااعلان ہے کہ جوختم نبوت ۖ کا منکرہے، جوناموس رسالت مآب ۖ کے معاملے میں ڈنڈی مارے ہمارااس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اگلی حکومت محمد عربی ۖ کے غلاموں کی ہوگی۔الحمدللہ عوام تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہورہے ہیں ۔ہمارے پاس کائنات کاافضل ترین ،جدید ترین اور قابل فہم وادراک وعمل آئین قرآن مجید کی صورت میںموجود ہے۔کسی کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم کسی سے ذاتی انتقام نہیں لیں گے۔جولوگ پریشان ہیں کہ ایمان دارحکمران آگئے توہماراناجائزکاروبار کیسے چلے گاوہ توبہ کریں اللہ تعالیٰ کاقرآن نافذ ہوگاتو پھر کسی پاکستانی کوپیٹ پالنے کیلئے غلط کام کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔جب عدل وانصاف ہوگاتوملک میں خوشحالی آئے گی اورترقی قوم کے پائوں چومے گی
امتیاز علی شاکر ۔03134237099 شعبہ نشرواشاعت (تحریک لبیک پاکستان)