ناخن اور مزاج

Nails

Nails

تحریر : آصف جاوید
چھوٹے ناخن جن کی بنیادیں چپٹی ہوں اور جن میں چاند چھوٹے ہوں یا بالکل ہی غائب ہوں ان ناخنوں کے حا ملین کا دل کمزور ہوتا ہے اور عام طور پر وہ دل کی بیماریوں کے مریض ہوتے ہیں ۔ اگر ناخنوں میں بڑے بڑے چاند ہوں تو سمجھے دل طاقتور ہے۔ اگر ناخن چھوٹے ہوں اور بنیادوں پر گوشت میں دھنسے ہوں تو سمجھے اعصاب کی بیماری کے مظہرہیں اور جو کناروں پر ٹیڑھے ہوتے ہیں ۔ اگر ایسی صورت پیش آ جائے تو فالج کا خطرہ ہوتا ہے بالخصوص جب وہ سفید ہوں۔ آسانی سے ٹوٹ جائیں اور چپٹے ہوں تو بیماری زیادہ خطرناک صورت اختیار کر چکی ہے۔ اور چھوٹے ناخنوں والے افراد بڑے ناخن والے لوگوں کی نسبت دل کی بیماریو ں پیٹ اور ٹانگوں کی بیماریوں میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔

لمبے ناخن
اگر ناخنوں پر سفید دھبے ہو ں تو اعصابی مزاج کے مظہر ہوتے ہیں اور اگر دھبوں کی تعداد بہت زیادہ ہو تو سمجھے کہ اعصابی نظام شکستہ ہو چکا ہے اور اس کو از سرنو سیٹ کرنا ہو گا ۔ اگر ناخن پتلے ہوں تو سمجھے کہ صحت خراب ہے ،قوت کی کمی ہے ۔ جو ناخن بہت لمبے ہوں گے اگر اونچے اور ٹیڑھے بھی ہو گے تو کمر کے حرام مغفر میں بیماری کا خطرہ سمجھے۔

ناخن اور مزاج
لمبے ناخن والے لوگ زیادہ تنقید نہیں کرتے لیکن وہ دوسروں کو متاثر بھی نہیں کرتے وہ مقابلتہً شریف اور خاموش قسم کے ہوتے ہیں۔ لمبے ناخن ہر طرح سکون ،اور خاموشی، آرام پسندی اور دھیما مزاج ظاہر کرتے ہیں ۔ عام طور پر ہر چیز کو بڑے آرام و سکون سے لینے اور کرنے کے عادی ہوتے ہیں ان ناخنوں والے افراد کے سامنے تخیلات کی دنیا ہوتی ہے۔ وہ آرٹسٹک طبع کے ما لک ہوتے ہیں۔ وہ شاعری ،مسوّری اور دیگر فنون لطیفہ کے شائق ہوتے ہیں ۔ لمبے ناخن والے لوگ خیالی ہوتے ہیں ۔ وہ حقائق کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں دیکھ سکتے بالخصوص اگر حقائق پسند نہ ہوں چھوٹے ناخنوں والے افراد تنقید کرنے والے ،غلطیا ں گرفت میں لینے والے خواہ وہ خامیاں ان کی ذات کے اندر ہی کیو ں نہ ہوں۔وہ ہر سامنے اور پیش آنے والی چیز کا تجزیہ کرتے ہیں۔

وہ فلسفہ ،دلائل و براہین اور حقائق کو آزماتے ہیں۔اس قسم کے لوگ بڑے اچھے نقاد ہوتے ہیں ۔ وہ اپنے فیصلوں میں باریکیوں کا خیال رکھتے ہیں۔ وہ بحث و مناظرہ کے شائق ہوتے ہیں ۔ وہ اپنی رائے پر اخیردم تک اڑے رہتے ہیں۔ ان میں شائستہ مزاق کی خوبی ہوتی ہے۔وہ مزاج کے تیزاور جلد نتیجے پر پہنچنے والے ہو تے ہیں ۔ وہ جن باتوں کو نہیں سمجھ پاتے ان پر رائے نہیں دیتے اگر ناخن لمبے چوڑے ہوںاور بہت لمبے بھی ہو ں تو اس قسم کے لوگ جہاں کا درد ہماے جگر میں ہے کی قسم کے ہوتے ہیں ۔ وہ دوسرے کے پھٹے میں ٹانگ اڑاتے ہیں۔ اگر چھوٹے ناخنوں والا فرد اپنے ناخن کاٹے تو سمجھے کہ اعصابی طور پر پریشان ہے۔ جس طرح پہلے لکھا گیا ہے اگر ناخنوں پر نشانات ہو ں تو یہ اعصابی بیماری کے مظہرہیں ۔ مزاج کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

Asif Javaid

Asif Javaid

تحریر : آصف جاوید