لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں اقلیتوں کی سیاسی،سماجی،مذہبی اورمعاشی صورتحال کے حوالے سے معروف قانونی وسماجی ادارے سنٹر فارلیگل ایڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ”کلاس” کے تجویز کردہ مختلف شعبوں سے وابستہ ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پروگرام آفیسر کلاس ایگاکینی کی قیادت میں 24ستمبرسے یکم اکتوبر تک یورپی یونین،نیدر لینڈ پارلیمنٹ میں اظہارخیال سمیت یورپ کی اہم سیاسی،سماجی اور سرکاری شخصیات اورمتعدد اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔جس میں پاکستان میں اقلیتوں کی مجموعی صورتحال، درپیش مسائل،سرکاری وغیرسرکاری حالات وواقعات،مذہبی سانحات اور استحصالی تناظر میں دس صفحات پر مبنی ایک مفصل رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں موجودہ سیاسی عوامل اورمذہبی اقلیتوں کی علاقائی زندگیوں پر حقائق کے ساتھ درست تصویر پیش کرنے کی حتی الوسیع کوشش کی گئی۔
وفد نے تھائی لینڈ،ملائشیاء اور سری لنکا سمیت یورپی میں مقیم مہاجرین پناہ گزینوں کے مسائل پر بھی کھل کر بات کی ۔فد کوپاکستانی سفارت خانے کی طرف سے کھانے کی دعوت دی گئی مگر شیڈول ٹف ہونے کے باعث معذرت کرلی گئی۔ نیدرلینڈزپارلیمنٹ میں اوپن سیشن کے بعد کرسچن یونین کے متحرک واہم پارلیمنٹیرین مسٹر جوئیل وینڈالے نے پاکستانی وفد سے نیدرلینڈز پارلیمنٹ میں اپنے چیمبر میں خصوصی طور پر ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے اوپن سیشن میں پیش کی گئی رپورٹ کے اہم نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس دوران دیگر پارلیمنٹیرینز بھی شامل گفتگو رہے۔
مسٹر جوئیل نے جوزف فرانسس کی سربراہی میں ”کلاس” کی پاکستان میں کٹھن ماحول میں خدمات پرکھلے دل سے تعریف کی اورماضی کی طرح آئندہ بھی قابل عمل حکمت عملی کے ساتھ اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایا ۔وفد نے برسلز،ڈین ہاگ، ایمسٹرڈیم، ویسپ، ہالینڈ،بیلجئیم میں چرچ رہنمائوں ، سماجی شخصیات اور پناہ گزینوں کے لئے کام کرنے والی اہم سوسائٹیز کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔س دورے کو کامیاب بنانے میں بشپ ارشد کھوکھر، عمانوئیل ناز،کامران بھٹی،البرٹ ودیگر مقامی افرادنے مثبت کرداراداکیا۔وفد میں وفاقی وزیر کامران مائیکل،سنیٹرڈاکٹراشوک کمار رتننانی، سابق ایم پی اے عامرجوئیل سہوترا،ایم پی اے شہزاد منشی نہ پہنچے مگر ایگا کینی نے جس اعتماد،دیدہ دلیری اور طرزتخاطب سے رپورٹ پیش کی وہ تاریخ کاحصہ ہے۔وفد میں ایم پی اے شنیلا روت،سکھ رہنماء سردار مہندرپال سنگھ،فنانس مینجر کلاس سہیل ہابل اور چیف ایڈیٹر عوامی محبت اقبال دانیال کھوکھر شامل تھے۔