حکمرانوں کے قول و فعل میں تضاد ہے : علامہ خادم حسین رضوی

Khadim hussain Rizvi

Khadim hussain Rizvi

لاہور : مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان ،علامہ خادم حسین رضوی،سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری ،سرپرست سید عرفان احمد شاہ نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت مآب ۖ اورختم نبوت ۖکافیصلہ کرنے کااختیار دنیاکی کسی ریاست یافرد کے اختیار میں نہیں ۔ختم نبوت ۖ کافیصلہ خوداللہ تعالیٰ نے فرمایاہے اور ناموس رسالت مآب ۖ کی حدود کافیصلہ بھی اللہ رب العزت نے فرمایاہے۔حکمرانوں کے قوم و فعل میں تضاد ہے۔

عوام کودھوکے میں رکھنااب اتناآسان نہیں جتناماضی میں تھا۔جہاد کافیصلہ اسلامی ریاست کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحریک لبیک یارسول اللہ ۖ پاکستان میں اسلامی قوانین نافذ کرے گی۔قوم فیصلہ کرے کہ پاکستان کوسودی قرضوں میں ڈبونے والے دولت و اقتدارکے لالچی طبقے کوووٹ دیناہے یا رسول اللہ ۖ کے سچے غلاموں کو؟کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے آئندہ نسلوں کابھی سوداکردیاہے۔جوکہتے ہیںسودی نظام کے علاوہ ان کے پاس کونظام ہی نہیں قوم ایسے جاہلوں کومستردکرکے رسول اللہ ۖ کے دین کوتخت پرلائے ۔اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے پاکستان کوسود سے آزاد کروا کے خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست بنائیں گے۔

امتیازعلی شاکر۔03134237099
شعبہ نشرواشاعت (تحریک لبیک پاکستان)